پونے میں ایف ڈی اے کی بڑی کارروائی، جعلی دوا کی سپلائی چین بے نقاب، لاکھوں کی جعلی دوائیں برآمد، آٹھ ملزمان کے خلاف معاملہ درج
پونے میں ایف ڈی اے کی بڑی کارروائی، جعلی دوا کی سپلائی چین بے نقاب ، لاکھوں کی جعلی دوائیں برآمد، آٹھ ملزمان کے خلاف معاملہ درج ممبئی ، 13 دسمبر(ہ س)۔ پونے میں جعلی ادویات کی فروخت کے ایک سنگین معاملے میں مہاراش
EIGHT BOOKED AFTER FAKE DRUGS BUST IN PUNE


پونے

میں ایف ڈی اے کی بڑی کارروائی، جعلی دوا کی سپلائی چین بے نقاب ، لاکھوں

کی جعلی دوائیں برآمد، آٹھ ملزمان کے خلاف معاملہ درج

ممبئی

، 13 دسمبر(ہ س)۔ پونے میں جعلی ادویات کی فروخت کے ایک سنگین

معاملے میں مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سداشیو پیٹھ

علاقے میں قائم اکشے فارما سے دو لاکھ پچہتر ہزار روپے کی جعلی دوائیں ضبط کر لی ہیں۔

اس سلسلے میں وشرام باغ پولیس اسٹیشن میں آٹھ افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا

ہے، جب کہ پورے نیٹ ورک کی چھان بین جاری رکھی گئی ہے۔

فوڈ اینڈ

ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے جوائنٹ کمشنر گریش ہکرے کے مطابق محکمہ کو اطلاع ملی تھی کہ ٹریپسن

نامی دوا، جو مبینہ طور پر سکم کی کمپنی ٹیرینٹ فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ بتائی

جا رہی ہے، درحقیقت جعلی ہے اور پونے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر 16

اکتوبر کو ڈرگ انسپکٹروں نے اکشے فارما کے ذخیرے سے نمونے حاصل کیے تاکہ ان کی

سائنسی جانچ کی جا سکے۔

جانچ کے

بعد یہ انکشاف ہوا کہ اکشے فارما نے یہ دوا دو افراد سے حاصل کی تھی۔ اس پیش رفت

کے بعد فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بہار کے ضلع گوپال گنج میں اسسٹنٹ ڈرگس

کنٹرولر سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ماہیوال میڈیکو پلانٹ کو بند کیا جا چکا

ہے اور اس کا لائسنس 20 نومبر 2024 کو ہی ختم ہو گیا تھا۔

مزید

تصدیق کے لیے ایف ڈی اے نے سکم کی ترنٹ فارماسیوٹیکلز سے بھی رابطہ کیا۔ کمپنی نے

ایک خط کے ذریعے واضح کیا کہ مذکورہ دوا نہ تو ان کی جانب سے تیار کی جاتی ہے اور

نہ ہی اس پر ان کا کوئی حق ہے۔ ان شواہد کے سامنے آنے کے بعد ایف ڈی اے کی ٹیم نے

کل رات اکشے فارما پر چھاپہ مارا اور دو لاکھ پچہتر ہزار روپے مالیت کی جعلی ادویات

برآمد کر لیں۔

اس

معاملے میں سکم کی ایک کمپنی کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار

کرنے اور ان کی تقسیم میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ پونے کے ادویات فروشوں کو بھی

ملزم بنایا گیا ہے۔ مقدمے میں شامل ملزمان میں اکشے ہس مکھ پونیا، امرت بسٹیمل جین،

منیش امرت جین، روہت پوپٹ نوادکر، دیویندر یادو، امنگ ابھے رستوگی، مہیش گرگ اور

سونی مہیوال کے نام شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی باریک بینی سے تفتیش جاری

ہے اور تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande