
لکھنو ، 12 دسمبر (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم کھانسی کے شربت اسمگلنگ سنڈیکیٹ کیس کے سلسلے میں جمعہ کی صبح سے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں چھاپے مار رہی ہے۔ ایس ٹی ایف کے برطرف کانسٹیبل آلوک پرتاپ سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ ملزم کے گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کی ٹیم ملزم کے گھر کی چھان بین کر رہی ہے۔ ای ڈی کھانسی کے شربت معاملے میں ملزمین کے 25 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ لکھنو¿ کے علاوہ ای ڈی کی ٹیم وارانسی، جونپور اور اتر پردیش کے سہارنپور میں بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رانچی اور احمد آباد میں بھی ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ