وزیر اعلیٰ نے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
پٹنہ، 12 دسمبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنی طویل سیاسی زندگی
وزیر اعلیٰ نے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


پٹنہ، 12 دسمبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور لوک سبھا کے سابق اسپیکر شیوراج پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنی طویل سیاسی زندگی کے دوران آنجہانی شیوراج پاٹل ملک کے لیے کئی باوقار عہدوں پر فائز رہے اور ملک کے آئینی عمل میں فعال کردار ادا کیا۔ ہندوستانی سیاست میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے ان روح کے ابدی سکون اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی دعا کی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande