
کشتواڑ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں، 12 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے جھنگنی نالہ کے نزدیک تھانالہ ناکہ پر جمعہ کی صبح پیش آئے المناک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں رنکو رام ولد نندو رام سکنہ چنبا موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔
زخمیوں کی شناخت کلاش کمار سکنہ پوٹا چنبا، جے رام سنگھ ولد باگھی رام اور چندر بانی ولد چمارو رام سکنہ بھجروٹا چنبا، کے طور پر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی علاج گاہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان ساچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر