
وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی کے مدھیہ پردیش بھون احاطے میں تین روزہ مدھیہ پردیش فیسٹیول کا بھوپال سے ورچوئلی افتتاح کیا
بھوپال، 12 دسمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت، مرکزی حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آگے بڑھنے کے عزم کے ساتھ ہم کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو نئی دہلی کے مدھیہ پردیش بھون احاطے میں تین روزہ مدھیہ پردیش فیسٹیول کا بھوپال سے ورچوئلی افتتاح کر کے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سبھی کو ملک کے دل مدھیہ پردیش میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کھول کر آپ کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ نئی دہلی میں ایڈیشنل چیف سکریٹری اور اسپیشل کمشنر (کوآرڈینیشن) مدھیہ پردیش بھون رشمی ارون شمی اور دیگر افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یقین ظاہر کیا کہ مدھیہ پردیش فیسٹیول دیکھنے کے بعد سبھی ریاست کے قدرتی حسن، حیاتیاتی تنوع کا حقیقی لطف لینے کے لیے ضرور مدھیہ پردیش آئیں گے۔ انہوں نے سیاحوں کو مہاکال لوک میں درشن کرنے، ٹائیگر ریزرو سفاری کا لطف لینے، اورچھا اور مانڈو کی روحانیت کا تجربہ کرنے کے ساتھ پچمڑھی کے قدرتی حسن کا لطف لینے کے لیے مدعو کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ملک کے صاف ترین شہر اندور کی سیر کریں اور لذیذ پکوانوں کا لطف اٹھائیں۔
مدھیہ پردیش بھون احاطے میں اگلے تین دنوں تک شاندار مدھیہ پردیش فیسٹیول منایا جائے گا۔ اس میں مدھیہ پردیش کی فن و ثقافت، سیاحت، ہینڈی کرافٹس اور کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہاں لگی نمائشوں میں ریاست کا ترقیاتی سفر، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اور جی آئی ٹیگ حاصل اشیا دیکھی جا سکتی ہیں۔ جنگلاتی پیداوار سے تیار ہربل پروڈکٹ بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ اپنے ساتھ لے کر جایئے۔ مدھیہ پردیش کا ہینڈی کرافٹ، فنی نمونے اور مختلف علاقوں کے لذیذ پکوان اس میلے کی یو ایس پی ہیں۔ اس فیسٹیول میں مدھیہ پردیش پولیس بینڈ پہلی بار پیشکش دے رہا ہے۔ فیسٹیول میں ریاست کے ٹیکسٹائل کو شوکیس کرتے ہوئے فیشن شو بھی منعقد کیا گیا ہے۔ روایتی پکوانوں کے فوڈ اسٹال ریاست کے اصلی ذائقے سے یہاں آنے والوں کو متعارف کروا رہے ہیں۔ فیسٹیول میں ریاست کے لوک گیت اور لوک رقص پورے جوش اور خوشی کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن