
جموں, 11 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کا ایک 28 سالہ نوجوان بدھ کے روز لائن آف کنٹرول عبور کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا۔حکام نے بتایا کہ شاہد خان،سکنہ قصبہ گاؤں، شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے کرنی کے سرحدی علاقے گیا تھا اور تقریباً دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر ایل او سی عبور کرنے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی جانکاری کے مطابق وہ ایک ندی کے راستے چلتے ہوئے پاکستان آرمی کی بودیہ پوسٹ تک پہنچا۔ حکام نے مزید بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوجوان نے ایل او سی حادثاتی طور پر پار کی یا یہ قدم جان بوجھ کر اٹھایا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کاروائی شروع کر ری ہے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر