سہرن نے دہشت بڑھائی، چوٹی کٹوا چوڑیل کی لوک کہانی بڑی اسکرین پر
اوم شیوائے فلمز نے اپنی آنے والی ہارر- کامیڈی فلم ’’سہرن‘‘ کا باضابطہ ٹریلر ریلیز کردیا ہے ، جس نے ریلیز سے قبل ہی شائقین میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ منیش کمار ورما کی تحریر کر دہ اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 12 دسمبر 2025 کو پورے ہندوستان م
Siharan-manish-Kumar-varma


اوم شیوائے فلمز نے اپنی آنے والی ہارر- کامیڈی فلم ’’سہرن‘‘ کا باضابطہ ٹریلر ریلیز کردیا ہے ، جس نے ریلیز سے قبل ہی شائقین میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔ منیش کمار ورما کی تحریر کر دہ اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 12 دسمبر 2025 کو پورے ہندوستان میں ریلیز ہوگی۔چوٹی کٹوا چوڑیل اب سنیما ہالوں میں آ رہی ہے،جیسی منفرد ٹیگ لائن کے ساتھ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوااپنے آپ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے۔

ہارر، کامیڈی اور سسپنس کا ایک طاقتور امتزاج لئے یہ فلم ان حقیقی’’چوٹی کٹوا‘‘ کے واقعات سے متاثر ہے جس نے کبھی پورے ملک میں دہشت پھیلا دی تھی۔ ہدایت کار ورما نے اسے اپنے کیریئر کی سب سے خاص فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف تفریح ​​فراہم کرتی ہے بلکہ گہرا سماجی پیغام بھی دیتی ہے۔ فلم میں خواتین کااستحصال، امتیازی سلوک اور عدم مساوات جیسے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

پروڈیوسر ہری نارائن چورسیا کے مطابق، ’’سہرن‘‘ کی سب سے بڑی خاص بات اس میں پان کی کاشت اور اس سے منسلک صنعت کی تفصیلی تصویر کشی ہے، جسے ہندوستانی سنیما میں پہلی بار اتنے تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔ فلم میں دیہی کسانوں کے چھوٹے پیمانے پر ہونے والے استحصال کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے خوبصورت چھتر پور اور ستنا اضلاع میں شوٹ کی گئی، فلم کی لوکیشن بھی اسے منفرد بناتی ہے۔

فلم میں آرادھانا سچان اور ابھیشیک شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ جتیندر سنگھ، مدھو شری، ستیم شکلا (ولن)، کے ایل رندھاوا، وجے مانوکر، نیرج سنگھ راجپوت، اور دیگر شامل ہیں۔ وہیں مشتاق خان، جونیئر محموداور درگیش کمار جیسے تجربہ کار اداکاروں نے کامیڈی کا جز ڈالتے ہیں۔ ہری نارائن کے ذریعہ تیار کردہ،’’سہرن‘‘ ایک صاف -ستھری، فیملی ہارر کامیڈی ہونے کا وعدہ کرتی ہے۔ فلم کو پکل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ پورے ہندوستان میں ریلیز کیا جائے گا۔ کمپنی کے سمیر دیکشت اور رشیکیش بھیرانگی کے مطابق، یہ ایک شاندار اور منفرد سنیما تجربہ ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande