
نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو شیئر مارکیٹ سبز نشان میں بند ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس 426.86 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد چھلانگ لگا کر 84,818.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔وہیں ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)کا نفٹی 140.55 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد بڑھ کر 25,898.55 کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس میں شامل 30 بڑی کمپنیوں میں سے کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل، ماروتی سوزوکی انڈیا، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ٹاٹا موٹرز پیسنجر وہیکلز، سن فارماسیوٹیکلز اور ٹیک مہندرا کے حصص میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب بھارتی ایئرٹیل، ایشین پینٹس، ٹائٹن، آئی ٹی سی، ایکسس بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹس میں جاپان کا نکیئی 225، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ اور جنوبی کوریا کا کوسپی سرخ نشان میں رہا۔ بین الاقوامی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت 0.63 فیصد کمی کے ساتھ 61.82 ڈالر فی بیرل پر رہی ۔
بدھ کو ایک دن پہلے، سینسیکس 275.01 پوائنٹسیعنی 0.32 فیصد کم ہو کر 84,391.27 پر بند ہوا تھا۔ نفٹی بھی 81.65 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد گر کر 25,758 پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد