
نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو شیئر بازار سرخ نشان میں کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں اتار چڑھاو نظر آرہا ہے، امریکی فیڈرل ریزرو کا 25 بیسس پوائنٹ کی شرح سود کٹوتی کا سیدھا اثر ہندوستانی بازار پر نہیں دکھا ہے۔
فی الحال بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 152.62 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد ٹوٹ کر 84,238.66 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 55.55 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد گر کر 25,702.45 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
سینسیکس کی اہم کمپنیوں میں انفوسس، ایٹرنل، ٹاٹا اسٹیل، ماروتی سوزوکی، اڈانی پورٹس، ایچ سی ایل ٹیک، ایس بی آئی، ٹی سی ایس، ایل اینڈ ٹی اور ٹیک ایم جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں نے خریداری کی۔ ان اسٹاک میں 1.1 فیصد تک کی بڑھت درج ہوئی ہے۔ ٹائٹن، پاور گرڈ، بھارتی ایئرٹیل، این ٹی پی سی، ایشین پینٹس، آئی ٹی سی، ریلائنس انڈسٹریز، بجاج فنسرو اور آئی سی آئی سی آئی بینک ابتدائی کاروبار میں دباو میں ہیں۔
ہندوستانی کرنسی روپیہ ابتدائی کاروبار میں 17 پیسے ٹوٹ کر 90.11 فی ڈالر پر آ گیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کی مسلسل نکاسی کی وجہ سے روپے میں گراوٹ کا رخ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے بی ایس ای کا سینسیکس 275.01 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84,391.27 کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، این ایس ای کا نفٹی بھی 81.65 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد گر کر 25,758 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن