ایس آئی اے ڈوڈہ نے پاکستان میں مقیم مبینہ دیشت گرد کی جائیداد کو ضبط کیا
جموں, 11 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع ڈوڈہ میں پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کے دہشت گرد کی ملکیت کو عدالت کے باضابطہ احکامات کے تحت ضبط کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگوتہ گاؤں میں حزب المجاہدین کے دہشت گر
SIA


جموں, 11 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے ضلع ڈوڈہ میں پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کے دہشت گرد کی ملکیت کو عدالت کے باضابطہ احکامات کے تحت ضبط کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منگوتہ گاؤں میں حزب المجاہدین کے دہشت گرد زاہد حسین کی آبائی زمین کی نشاندہی، موقع پر تصدیق، معائنہ اور بعد ازاں ضابطے کے تحت باضابطہ ضبطی عمل میں لائی گئی۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے جاری بڑے پیمانے کی کارروائی کا حصہ ہے۔

زاہد حسین پاکستان سے سرگرم ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جموں و کشمیر کے متعدد نوجوانوں کو ورغلانے اور انہیں اوورگراؤنڈ ورکرز کے طور پر بھرتی کرنے میں ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خطے میں دہشت گردی کے مالی و لوجسٹک ڈھانچے کو کمزور کرنے کی سیکورٹی ایجنسیوں کی مسلسل کوششوں کی ایک اور اہم کڑی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande