اولی نے حکومت اور جین -زی گروپ کے درمیان ہوئے معاہدے کو ایک فضول ڈرامہ قرار دیا
کٹھمنڈو، 11 دسمبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے جمعرات کو عبوری حکومت اورجین -زی پیپلز موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے 10 نکاتی معاہدے کو ’’بے مطلب ڈرامہ‘‘قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس جین-زی
Oli-opposed-gen-z-agreement


کٹھمنڈو، 11 دسمبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے جمعرات کو عبوری حکومت اورجین -زی پیپلز موومنٹ کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والے 10 نکاتی معاہدے کو ’’بے مطلب ڈرامہ‘‘قرار دیتے ہوئے اس کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس جین-زی گروپوں کے ساتھ اس طرح کے مذاکرات کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

ایڈیٹرز کے ساتھ ایک تقریب میں اولی نے کہا کہ یہمعاہد ہ عملی طور پر پہلے ہیخارج ہو چکاہے۔ ایسی دستاویزات کو نہ تو تسلیم کیا جانا چاہیے اور نہ ہی قبول کیا جانا چاہیے۔ اولی نے کہا تھا کہ ہم اس فضول کے ڈرامے کو کسی بھی شکل میں قبول نہیں کریں گے۔

اس معاہدے میں 8-9 ستمبر کے جین-زی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کو ’’شہید‘‘ قرار دینے، ان کے خاندانوں کو امداد فراہم کرنے، زخمیوں کو مفت طبی خدمات، تعلیم، روزگار اور سماجی تحفظ فراہم کرانے اور’’شہیداسمارک فاؤنڈیشن کے قیام کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات، ریاستی اداروں پر متعصبانہ اثر و رسوخ کو کم کرنے، انتخابات میں ’نن آف دی ایبو‘متبادل کو نافذ کرنے ، پرائمری انتخابات کا انعقاد اور امیدواری کے لیے کم از کم عمر 21 سال مقرر کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ معاہدے میں حکومت کو مشورہ دینے کے لیے جین-زی کونسل کے قیام کی تجویز بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande