مدھیہ پردیش کا بالاگھاٹ ضلع نکسلیوں سے پاک ہوا، آخری باقی ماندہ نکسلی دیپک اور روہت نے خودسپردگی کی
مدھیہ پردیش کا بالاگھاٹ ضلع نکسلیوں سے پاک ہوا، آخری باقی ماندہ نکسلی دیپک اور روہت نے خودسپردگی کی بالاگھاٹ/بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں آخری باقی ماندہ ہارڈکور نکسلی دیپک نے جمعرات کو برسا علاقے کے کورکا میں اپنے سات
نکسلی دیپک اور روہت نے کیا سرینڈر


مدھیہ پردیش کا بالاگھاٹ ضلع نکسلیوں سے پاک ہوا، آخری باقی ماندہ نکسلی دیپک اور روہت نے خودسپردگی کی

بالاگھاٹ/بھوپال، 11 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں آخری باقی ماندہ ہارڈکور نکسلی دیپک نے جمعرات کو برسا علاقے کے کورکا میں اپنے ساتھی روہت کے ساتھ خودسپردگی کر دی۔ اس کے ساتھ ہی 90 کی دہائی سے سرخ دہشت کا درد جھیل رہا بالاگھاٹ ضلع سرکاری طور پر نکسلیوں سے پاک ہو گیا ہے۔

نکسل اے ایس پی آدرش کانت شکلا نے بتایا کہ دیپک پر 29 لاکھ روپے اور روہت پر 14 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان تھا۔ دونوں نے جمعرات کو کورکا کیمپ پہنچ کر ہتھیار ڈال دیے اور بازآبادکاری کی خواہش ظاہر کی۔ اے ایس پی شکلا نے بتایا کہ بالاگھاٹ ضلع 1990 سے نکسلیوں سے متاثر رہا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کو مارچ 2026 تک نکسل پاک کرنے کی وقت کی حد طے کی ہے، لیکن بالاگھاٹ نے اس ہدف کو مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ دیپک اور روہت نے ریاستی حکومت کی بازآبادکاری اسکیم کے تحت خودسپردگی کی ہے۔ انہیں موجودہ پالیسی کے تحت مالی مدد، ہنر مندی کی ترقی کی ٹریننگ اور سماجی بحالی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

خودسپردگی کرنے والا دیپک عرف سدھاکر عرف منگل اوئیکے سال 1995 سے نکسلی تنظیم سے جڑا تھا۔ وہ ملاج کھنڈ دلم کا ڈپٹی کمانڈر تھا اور ڈی وی سی ایم رینک کا ماونواز تھا۔ اس نے اپنے ساتھی روہت اے سی ایم، دریکسا ایریا کمیٹی کے ساتھ سار بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کورکا تھانہ میں خودسپردگی کی ہے۔ دیپک نے ایک اسٹین گن بھی جمع کروائی ہے۔ دیپک بالاگھاٹ کے ہی گاوں پالگونڈی کا رہنے والا ہے۔ وہ بے حد چالاک اور حکمت عملی ساز مانا جاتا ہے، لیکن بالاگھاٹ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی سخت سرچنگ اور مسلسل نکسلیوں کے سرینڈر سے ہار کر دیپک نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بالاگھاٹ میں نکسلی دلم اور ان سے جڑے ہارڈکور ماونواز سبھی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

بالاگھاٹ ضلع میں نکسلیوں کی خودسپردگی کا یہ عمل یکم نومبر کو خاتون نکسلی سنیتا کی خودسپردگی سے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 6 دسمبر کی دیر رات تقریباً 10 نکسلیوں نے بالاگھاٹ میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔ اس سے پہلے ضلع کی نکسلی سنگیتا نے گوندیا میں اور سمپت نے چھتیس گڑھ میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں واپسی کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande