کوربا میں کباڑ کاروباری اشرف میمن سمیت 3 لوگوں کی مشکوک حالات میں موت
کوربا، 11 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع سے قتل کا ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کوربا شہر میں بدھ کی دیر رات اہم کباڑ کاروباری اشرف میمن (50 سال) سمیت 3 لوگوں کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اس مع
مہلوک کباڑ کاروباری اشرف میمن۔


کوربا، 11 دسمبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع سے قتل کا ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کوربا شہر میں بدھ کی دیر رات اہم کباڑ کاروباری اشرف میمن (50 سال) سمیت 3 لوگوں کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اس معاملے میں قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کوربا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ تیواری کے مطابق یہ واقعہ بربس پور کے پاس واقع ایک گھر میں ہوا، جہاں مبینہ طور پر تنتر منتر متعلقہ سرگرمیاں چل رہی تھیں۔ ابتدائی جانچ میں مہلوکین کے جسم پر چوٹ کے کئی نشان ملے ہیں، جس سے شک اور گہرا ہو گیا ہے۔ پولیس سبھی پہلووں کو دھیان میں رکھتے ہوئے سائنسی جانچ اور فارینسک رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ مشکوک مواد بھی برآمد ہوا ہے، جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ فی الحال تنتر منتر کی سرگرمی، باہمی تنازعہ، مالی لین دین اور جان لیوا حملہ - چاروں زاویوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ تینوں اموات حادثہ، رسمی عمل کا حصہ یا کسی سازش کا نتیجہ ہیں۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ مہلوکین کو پہلے بری طرح اذیت دی گئی اور بعد میں تنتر منتر کے نام پر کوئی خطرناک عمل کیا گیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ اسپتال میں جمع ہجوم میں غصہ اور غم دونوں کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ شہر کی کاروباری برادری میں بھی اس واقعے کو لے کر گہری تشویش ہے، کیونکہ اشرف میمن کوربا کے پرانے اور معزز کباڑ کاروباریوں میں سے ایک مانے جاتے تھے۔

کوربا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ تیواری کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کئی اہم حقائق سامنے آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل شواہد، کال ڈیٹیل اور حالات سے متعلق ثبوتوں کو بھی جانچ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande