جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد منریگا کارڈ منسوخ کیے گئے
جموں, 11 دسمبر (ہ س)مرکزی وزارت دیہی ترقی نے لوک سبھا کو آگاہ کیا ہے کہ مالی سال 20–2019 سے 25–2024 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں منریگا کے تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد جاب کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق 10 اکتوبر سے 14 نومبر 2025 تک جا
Job


جموں, 11 دسمبر (ہ س)مرکزی وزارت دیہی ترقی نے لوک سبھا کو آگاہ کیا ہے کہ مالی سال 20–2019 سے 25–2024 کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں منریگا کے تین لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد جاب کارڈ منسوخ کیے گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق 10 اکتوبر سے 14 نومبر 2025 تک جاری خصوصی تصدیقی مہم کے دوران 79 ہزار 674 کارکنوں کے نام بھی فہرستوں سے خارج کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر میں 3,06,271 جاب کارڈ حذف کیے گئے، جن کی سالانہ تعداد 20–2019 میں 33,032 سے بڑھ کر 24–2023 میں 73,015 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے کے دوران لداخ میں 5,670 جاب کارڈ خارج کیے گئے۔وزارت نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی معمول کی جانچ کا حصہ ہے، جس کا مقصد جعلی، ڈپلیکیٹ یا غلط اندراجات کو ہٹانا، مستقل طور پر منتقل ہونے والے خاندانوں اور اُن معاملات کو شامل کرنا ہے جہاں واحد جاب کارڈ ہولڈر کا انتقال ہو چکا ہو۔

خصوصی مہم کے دوران جموں و کشمیر میں 79,070 اور لداخ میں 604 منریگا کارکنوں کو فہرست سے نکالا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ کارروائی نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم یا آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام سے متعلق نہیں ہے۔

وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں پر زور دیا کہ کوئی بھی مستحق خاندان غلطی سے فہرست سے خارج نہ ہو، خصوصاً خواتین کارکنان جو دیہی مزدور فورس کا بڑا حصہ ہیں۔ وزارت نے نئی معیاری عملیاتی رہنما ہدایات جاری کی ہیں، جن میں حذف کی مجوزہ فہرستوں کی عوامی نمائش، گرام سبھا سے توثیق، اپیل کا موقع، اور آدھار کی بنیاد پر جانچ جیسے اقدامات شامل ہیں، تاکہ حقیقی مستحقین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande