این آئی اے کا بڑا انکشاف: 11 نکسلیوں پر الزام، ایک کروڑ کا انعامی پتی رام مانجھی شامل
رانچی، 11 دسمبر (ہ س)۔ اوڈیشہ کے راورکیلا میں 4000 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ڈکیتی کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اہم انکشاف کیا ہے۔ این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر حمل
این آئی اے کا بڑا انکشاف: 11 نکسلیوں پر الزام، ایک کروڑ کا انعامی پتی رام مانجھی شامل


رانچی، 11 دسمبر (ہ س)۔

اوڈیشہ کے راورکیلا میں 4000 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ڈکیتی کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اہم انکشاف کیا ہے۔ این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جھارکھنڈ اور اوڈیشہ کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے دھماکہ خیز مواد لوٹا۔

این آئی اے نے اس معاملے میں 11 نکسلیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ان میں جھارکھنڈ کے سارنڈا میں سر گرم ایک کروڑ انعامی نکسلی پتی رام مانجھی عرف انل ،جرجا منڈا ،پنٹو لہرا،لال جیت ،شیوا بودرا، امت منڈا، سکھ لال منڈا، روی راجیش، سوہن اور اپٹن شامل ہیں ۔

این آئی اے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ملزمان مجرمانہ سازش، منصوبہ بندی اور تقریباً 200 دھماکہ خیز پیکٹ (ہر ایک میں 20 کلو گرام) کی ڈکیتی کی کارروائی میں سرگرم عمل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ چوری شدہ دھماکہ خیز مواد جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم کے چائی باسا سے برآمد کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande