جموں و کشمیر کے دو افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا
۔پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مبینہ روابط کا الزام ایٹا نگر، 11 دسمبر (ہ س)۔ اروناچل پردیش پولیس نے جموں و کشمیر سے دو افراد کو جاسوسی اور پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان پر خطے میں ہندوستانی فوج او
J&K_Spy_Arunachal


۔پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مبینہ روابط کا الزام

ایٹا نگر، 11 دسمبر (ہ س)۔ اروناچل پردیش پولیس نے جموں و کشمیر سے دو افراد کو جاسوسی اور پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ان پر خطے میں ہندوستانی فوج اور نیم فوجی دستوں کی سرگرمیوں سے متعلق حساس معلومات جمع کرنے اور پھیلانے کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے سرکاری اطلاع کی بنیاد پر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے رہنے والے ملزم ناظر احمد ملک کو 22 نومبر کو راجدھانی ایٹا نگر کے چمپو کے گنگا گاؤں میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا تھا۔ تھانے کے دائرہ اختیار میں اس کی نقل و حرکت کے بارے میں’’معتبر اور قابل عمل‘‘خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔

مسلسل پوچھ گچھ کے دوران، ملک نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ فوجیوں کی تعیناتی کی تفصیلات بھیج رہا تھا، فوج کے اڈوں پر معلومات کا اشتراک کر رہا تھا اور خفیہ ٹیلیگرام چینلز کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ خفیہ رابطہ قائم کر رہا تھا۔

اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اسے سیکورٹی تنصیبات کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے دھماکہ خیز مواد نصب کرنے اور آتش زنی جیسی کارروائیاں کرنے کے لیے مخصوص ہدایات موصول ہوئی تھیں۔

ملک سے ضبط کیے گئے دو موبائل فون میں اس کے الاقصی نامی ٹیلیگرام چینل سے منسلک ہونے کے شواہد موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس چینل کو سیکورٹی سے متعلق معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

اس کے بیان کی بنیاد پر کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص صابر احمد میر کو ایٹا نگر کے ابوٹانی کالونی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میر اسی ہینڈلر کے ساتھ ٹیلی گرام کے ذریعے رابطے میں آیا اور مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے اور اسلحہ بردار کے طور پر کام کرنے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دونوں گرفتار افراد عدالتی تحویل میں ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ ہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande