امریکی صدر نے ٹرمپ گولڈ کارڈ لانچ کیا، سرکاری خزانے میں بھاری اضافے کا دعویٰ
واشنگٹن، 11 دسمبر (ہ س)۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرمپ گولڈ کارڈ کے نام سے نیا ویزا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے بدھ کو انہوں نے کہا کہ لوگ اس گولڈ کارڈ شہریت کے لیے درخواست کر سکیں گے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ نئے ویزا پروگرام سے امری
امریکی صدر ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم کی شروعات کی


واشنگٹن، 11 دسمبر (ہ س)۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹرمپ گولڈ کارڈ کے نام سے نیا ویزا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے بدھ کو انہوں نے کہا کہ لوگ اس گولڈ کارڈ شہریت کے لیے درخواست کر سکیں گے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ نئے ویزا پروگرام سے امریکی خزانے میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس کے روزویلٹ روم میں بزنس لیڈرس کی موجودگی میں اس طویل انتظار کی جانے والی اسکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’امریکی حکومت کا ٹرمپ گولڈ کارڈ آج آ گیا۔ سبھی اہل اور ویریفائیڈ لوگوں کے لیے شہریت کا سیدھا راستہ۔ امریکی کمپنیاں اپنی صلاحیتوں کو اپنے پاس رکھ پائیں گی۔ لائیو سائٹ 30 منٹ میں کھلے گی۔‘‘

اس کارڈ کو لانچ کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ گرین کارڈ جیسا ہے لیکن اس سے فائدہ کہیں زیادہ ہے۔ اس سے آنے والا اربوں ڈالر امریکی حکومت کے خزانے میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوں کو لانے کا موقع دے گا۔

’ٹرمپ گولڈ کارڈ‘ کے لیے درخواست کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس کی سرکاری ویب سائٹ پر خواہش مند لوگ درخواست کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے کے لیے انفرادی درخواست دہندگان کو 10 لاکھ ڈالر (1 ملین ڈالر) دینا ہوگا۔ ہندوستانی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 9 کروڑ روپے ہے۔ جبکہ کمپنیوں کے ذریعے اسپانسرڈ درخواست دہندگان کے لیے یہ رقم 20 لاکھ ڈالر ہے، جس کی ہندوستانی کرنسی میں قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ 15,000 ڈالر کی نان ریفنڈیبل پروسیسنگ فیس بھی دینی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande