مائیکروسافٹ ہندوستان میں 17.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرجوش : ستیہ نڈیلا
بنگلورو، 11 دسمبر (ہ س):۔ امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا نے جمعرات کو کہا کہ کمپنی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماحولیاتی نظام کے سا
مائیکروسافٹ ہندوستان میں 17.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرجوش : ستیہ نڈیلا


بنگلورو، 11 دسمبر (ہ س):۔

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا نے جمعرات کو کہا کہ کمپنی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہندوستان کے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماحولیاتی نظام کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔

یہاں مائیکروسافٹ کے ایک پروگرام میں، ستیہ نڈیلا نے کہا، ہم یہاں بہترین انفراسٹرکچر لانے کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ سرمایہ کاری 17.5 ارب امریکی ڈالر کی نمائندگی کرتی ہے۔ نڈیلا نے اسے ایشیا میں مائیکروسافٹ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ کلاو¿ڈ سیکٹر میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے اوراے آئی سے چلنے والے مستقبل کے لیے لاکھوں ہندوستانیوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں ملک بھر میں کمپنی کے کلاو¿ڈ نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، ہمارے پاس دنیا بھر میں 70 سے زیادہ ڈیٹا سینٹر ریجنز ہیں۔ نڈیلا نے کہا کہ ہندوستان میں ہماری موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب ہمارے پاس سینٹرل انڈیا، ویسٹرن انڈیا، اور سدرن انڈیا میں نیٹ ورکس ہیں، اور ہم نےجیو کے ساتھ بھی شراکت کی ہے۔ مائیکروسافٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ 2026 میں، ہمارے پاس جنوبی وسطی ہندوستان میں ایک نیا ڈیجیٹل سینٹر ہوگا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔ انہوں نے اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے اس دور میں ڈیجیٹل خودمختاری اور سائبرسیکیوریٹی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande