ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی ’ہمارا شوچالیہ ہمارا بھوشیہ ‘مہم اختتام پذیر
نئی دہلی،11دسمبر(ہ س)۔ “ہمارا شوچالیہ ، ہمارا بھوشیہ مہم ، جو 19 نومبر کو شروع کی گئی تھی ، 10 دسمبر انسانی حقوق کے دن کے موقع پر اختتام پذیر ہوئی۔ تین ہفتوں کی اس پہل میں نہ صرف صحت ، وقار اور سماجی خوشحالی کے لیے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی
ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی ’ہمارا شوچالیہ ہمارا بھوشیہ ‘مہم اختتام پذیر


نئی دہلی،11دسمبر(ہ س)۔

“ہمارا شوچالیہ ، ہمارا بھوشیہ مہم ، جو 19 نومبر کو شروع کی گئی تھی ، 10 دسمبر انسانی حقوق کے دن کے موقع پر اختتام پذیر ہوئی۔ تین ہفتوں کی اس پہل میں نہ صرف صحت ، وقار اور سماجی خوشحالی کے لیے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی بلکہ فعالیت کے جائزے ، مرمت اور جمالیاتی ترقی اور دیہی بیت الخلاءکی منظوری پر بھی زور دیا گیا ، جس میں انفرادی گھریلو بیت الخلاء(آئی ایچ ایچ ایل) اور کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس (سی ایس سی) دونوں ہی کا احاطہ کیا گیا۔ مذکورہ مہم نے آپریشن اینڈ مینٹی ننس (او اینڈ ایم) کو مضبوط بنانے اور ریٹوفٹنگ سمیت فضلہ کے محفوظ ہینڈلنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔مذکورہ' ہمارا شوچالیہ ، ہمارا بھوشیہ' مہم محفوظ صفائی ستھرائی ، وقار اور ماحولیاتی بہبود کے درمیان اہم ربط کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس مہم کے تحت ، جیسا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اطلاع دی ہے،اس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

ایک لاکھ سے زیادہ آئی ایچ ایچ ایل اور 5500 سے زیادہ سی ایس سی کی مرمت کی گئی اور خوبصورت بنایا گیا۔49 ہزار سے زیادہ رپورٹ شدہ آئی ای سی/بی سی سی ایونٹس میں 32.70 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی ، جس میں سب سے زیادہ شرکت تمل ناڈو (4.86 لاکھ) کے بعد گجرات (4.50 لاکھ) نے کی۔

کل رپورٹ شدہ آئی ای سی/بی سی سی پروگراموں میں سے:فیکل سلج منیجمنٹ یعنی فضلہ کی کیچڑ کے انتظام (ایف ایس ایم) کے نقل و حمل اور 6.43 لاکھ شرکاءکے ساتھ ریٹرو فٹنگ پر 10,800 سے زیادہ بیداری پیدا کرنے والے اجلاس منعقد کیے گئے۔اسکولوں میں منعقد کیے گئے 9,800 سے زیادہ اجلاسوں میں 6.8 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔5600 سے زیادہ چوپالیں منعقد کی گئیں۔3800 سے زیادہ وال پینٹنگز/وال آرٹ کا کام کیا گیا۔مذکورہ مہم کے ذریعے ، ایس بی ایم (جی) نے بیت الخلاءکی تعمیر اور دیکھ بھال پر اپنی توجہ کو تقویت بخشی جو آج کمیونٹیز کی حفاظت کرتی ہے اور انہیں ایک صاف ستھرے ، صحت مند کل کے لیے تیار کرتی ہے۔ اس مہم نے کمیونٹی کے متحرک ہونے کو مزید مضبوطی فراہم کی ہے اور نچلی سطح پرمکمل صفائی ستھرائی( سمپورن سوچھتا) کو یقینی بنانے کے مشن کے مقصد کی حمایت کی۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صفائی ستھرائی گاو ¿ں ، اسکولوں ، ایس ایچ جیز اور اداروں میں مشترکہ ذمہ داری بن جائے جن بھاگیداری کے ذریعے کمیونٹی کو متحرک کرنا مرکزی مقام حاصل رہا۔سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت جل شکتی کی وزارت کےپینے کے پا نی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے 'ہمارا شوچالیہ ، ہمارا بھوشیہ' کے تحت صفائی ستھرائی کو اجتماعی کارروائی میں سب سے آگے رکھتے ہوئے ہندوستان بھر کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور برادریوں کو متحرک کیا ہے۔جیسے ہی مہم ختم ہوئی ، اس نے آگے کی راہ کے لیے ایک مضبوط بنیاد چھوڑی ہے۔اس سلسلے میں جمع شدہ رفتار اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سمپورن سوچھتا کی سمت ہندوستان کا سفر جاری ہے اوربھارت اجتماعی کارروائی اور جن بھاگیداری مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande