ای ڈی نے کولکاتا میں مبینہ آئی ایس آئی ایس سے منسلک ملزموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔
کولکاتا، 12 دسمبر (ہ س): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) سے منسلک پڈگھہ ماڈیول کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کی صبح کولکاتا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مارا۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی کی سرگ
تلاشی


کولکاتا، 12 دسمبر (ہ س): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) سے منسلک پڈگھہ ماڈیول کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کی صبح کولکاتا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مارا۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے، ہتھیار جمع کرنے اور فنڈز کا بندوبست کرنے والے افراد کی سرگرمیوں کی چھان بین کرنا تھا۔

جانچ ایجنسی نے صبح سے ہی ملک بھر میں تلاشی لی، جس میں مہاراشٹرا کے تھانے ضلع کے پڈگھا-بوریوالی علاقے، رتناگیری، دہلی، اتر پردیش کے کئی شہروں کے علاوہ کولکاتا میں گھروں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ممبئی میں چھاپوں کے دوران سیکورٹی فراہم کی، جب کہ مرکزی فورسز کولکاتا میں شامل تھیں۔

ای ڈی نے یہ جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ گزشتہ سال درج کئے گئے ایک کیس کی بنیاد پر شروع کی ہے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے الزام لگایا کہ آئی ایس آئی ایس کے نظریے سے متاثر کچھ افراد نوجوانوں کو اس راستے پر بھرتی کرنے، انہیں تربیت دینے، ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی خریداری اور اس کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث تھے۔

این آئی اے نے اپنی چارج شیٹ میں 21 افراد کا نام لیا ہے، ان پر ملک میں تشدد پھیلانے اور جمہوری ماحول کو خراب کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان افراد نے مبینہ طور پر تھانے کے پڈگھا گاؤں میں الشام کے نام سے ایک اڈہ قائم کیا تھا اور نوجوانوں کو وہاں آنے کی ترغیب دے رہے تھے۔

تفتیشی ایجنسیوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزمان کا تعلق شاہنواز عالم سے تھا، جو ایک اور کیس میں گرفتار تھا اور اس سے قبل دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں بھی ملزم تھا۔ اس نیٹ ورک کا انتظام ثاقب عبدالحمید ناچن نامی شخص کرتا تھا، جو اس سال جون میں دہلی میں انتقال کر گیا تھا۔

ای ڈی کو مہاراشٹر اے ٹی ایس سے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ کھیر کی لکڑی کی اسمگلنگ سے کچھ لوگوں کی کمائی ہوئی رقم بھی بنیاد پرست سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی تھی۔

معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ایجنسی مختلف مقامات سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ڈیجیٹل مواد کی جانچ کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande