
ملک کے دارالحکومت دہلی کی تاریخ 12 دسمبر کی تاریخ سے خاص طور پر جڑی ہوئی ہے۔ سال 1911 میں اسی دن ہندوستان کے دارالحکومت کو کلکتہ (اب کولکاتا) سے بدل کر دہلی کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا گیا تھا۔ یہ اعلان برطانیہ کے کنگ جارج پنجم اور ملکہ میری نے دہلی دورے کے دوران کیا تھا۔
برطانوی حکمراں اس وقت ہندوستان کے دورے پر تھے اور دہلی کے باہری علاقے میں منعقدہ شاندار دہلی دربار میں انہوں نے دارالحکومت کی منتقلی کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ نہ صرف انتظامی طور پر اہم تھا بلکہ ہندوستان کی سیاسی اور شہری ترقی کی سمت کو بھی بدلنے والا ثابت ہوا۔
دہلی کو نیا دارالحکومت منتخب کرنے کے پیچھے برطانوی انتظامیہ نے کئی اسٹریٹجک اور جغرافیائی وجوہات بتائی تھیں۔ ملک کے مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے دہلی کو زیادہ موزوں مانا گیا۔ اسی فیصلے کے بعد نئی دہلی کی تعمیر کا خاکہ بنایا گیا، جسے بعد میں ایڈون لیوٹینس اور ہربرٹ بیکر کی نگرانی میں ڈیولپ کیا گیا۔
12 دسمبر کا دن اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ صرف دارالحکومت بدلنے کا فیصلہ نہیں تھا، یہ ہندوستان کی جدید انتظامی اور سیاسی نظام کی بنیاد رکھنے والا قدم تھا، جس نے آنے والے برسوں میں دہلی کو قومی طاقت اور شناخت کا مرکز بنا دیا۔
دیگر اہم واقعات:
1787 - پنسلوانیا امریکہ کے آئین کو اپنانے والا دوسرا صوبہ بنا۔
1800 - واشنگٹن ڈی سی کو امریکہ کا دارالحکومت بنایا گیا۔
1822 - امریکہ کے ذریعے میکسیکو کو ایک آزاد ملک کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا۔
1884 - آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔
1911 - جارج پنجم اور میری ہندوستان کے بادشاہ کے طور پر ہندوستان آئے۔
1917 - فرنچ الپس میں فرانسیسی فوج کی ٹرین پٹری سے اتری، 543 لوگوں کی موت۔
1931 - ہندوستانی فلم اداکارہ سوکر جانکی پیدا ہوئیں۔
1936 - چین کے رہنما چیانگ کائی شیک نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1940 - سینئر ہندوستانی سیاست داں شرد پوار پیدا ہوئے۔
1949 - تمل اور ہندی فلم اداکار رجنی کانت پیدا ہوئے۔
1954 - 1982 بیچ کے آئی پی ایس افسر اور ممبئی کے انسداد دہشت گردی دستے کے سابق سربراہ ہیمنت کرکرے پیدا ہوئے۔
1958 - بی جے پی رہنما وی مرلی دھرن پیدا ہوئے۔
1964 - قومی کوی کے طور پر مشہور ہندی کوی میتھلی شرن گپت کا انتقال ہوا۔
1971 - ہندوستانی پارلیمنٹ کے ذریعے سابق بادشاہوں کو دی جانے والی تمام سہولیات رد کر دی گئیں۔
1981 - ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی یوراج سنگھ پیدا ہوئے۔
1981 - پیرو کے سابق نمائندے زیویر پیریز دی کویار اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری منتخب۔
1990 - ٹی این سیشن چیف الیکشن کمشنر ہوئے۔
1992 - حیدرآباد کے حسین ساگر جھیل میں دیوہیکل بودھ مجسمہ نصب کیا گیا۔
1996 - ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا کے پانی کی تقسیم کو لے کر 30 سالہ معاہدے پر دستخط۔
1997 - ہندوستانی فری اسٹائل پہلوان روی کمار دہیا پیدا ہوئے۔
1998 - امریکی ایوان کی عدالتی کمیٹی کے ذریعے صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذہ چلانے کی منظوری
2001 - ہندوستان نے نیپال کو 2 چیتا ہیلی کاپٹر اور ہتھیار دیے۔
2004 - انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ سید میر قاسم کا انتقال ہوا۔
2005 - مشہور ہندوستانی فلم ڈائریکٹر اور مشہور سیریل ’رامائن‘ کے پروڈیوسر رامانند ساگر کا انتقال ہوا۔
2007 - پیرو کی ایک عدالت نے سابق صدر البرٹو فوجیمارو کو 6 سال قید اور 13,000 ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی۔
2007 - ملیشیا نے تان سینگ سن کو ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کیا۔
2007 - امریکی پارلیمنٹ نے میانمار پر نئی پابندیاں لگائیں۔
2008 - انتظامی اصلاحات کمیشن کے چیئرمین ایم ویرپا موئیلی نے سرکاری ملازمین کے سروس کارپوریشنز میں وسیع تبدیلی کی سفارش کی۔
2008 - رمن سنگھ چھتیس گڑھ اور شیوراج سنگھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
2009 - ڈیموکریٹک رہنما اینس پارکر کی جیت کے ساتھ ہی ہیوسٹن اس وقت کا امریکہ کا سب سے بڑا شہر بن گیا، جس نے ایک ہم جنس پرست کو اپنا میئر منتخب کیا۔
2015 - پیرس میں اقوام متحدہ کانفرنس کے دوران موسمیاتی تبدیلی پر تاریخی معاہدہ، جس میں 195 ممالک گرین ہاوس گیس اخراج کم کرنے پر راضی ہوئے۔ اس معاہدے نے کیوٹو معاہدے کی جگہ لی۔
2018 - مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما شیوراج سنگھ چوہان نے اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا۔
2018 - شکتی کانت داس نے ریزرو بینک آف انڈیا کے 25 ویں گورنر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔
2019 - صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ترمیم شدہ شہریت قانون کو منظوری دی۔
2019 - لوک سبھا اور اسمبلیوں میں درج فہرست ذات اور قبائل کو ملے ریزرویشن کی مدت 10 سال بڑھانے متعلق آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کی منظوری۔
2019 - روس کے واحد طیارہ بردار جہاز میں آرکٹک شپ یارڈ میں مرمت کے دوران آگ لگی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن