چینی شہری تائی کو ہانگ کانگ ڈیپورٹ کیا گیا
جموں, 11 دسمبر (ہ س)۔ لداخ اور جموں و کشمیر میں ویزا شرائط کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار چینی شہری ہو کانگ تائی کو ہانگ کانگ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سرینگر میں حراست میں لیے گئے 29 سالہ شہری کو 10 دسمبر کی شام دہل
چینی شہری تائی کو ہانگ کانگ ڈیپورٹ کیا گیا


جموں, 11 دسمبر (ہ س)۔ لداخ اور جموں و کشمیر میں ویزا شرائط کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار چینی شہری ہو کانگ تائی کو ہانگ کانگ ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سرینگر میں حراست میں لیے گئے 29 سالہ شہری کو 10 دسمبر کی شام دہلی منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے وطن واپس بھیج دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہو کانگ تائی 19 نومبر کو سیاحتی ویزا پر نئی دہلی پہنچا تھا، جس کے تحت اسے وارانسی، آگرہ، جے پور، سارناتھ، گیا اور خوشی نگر جیسے بدھ مت مذہبی مقامات تک محدود رہنے کی اجازت تھی۔ تاہم وہ اگلے ہی روز ہوائی جہاز کے ذریعے لیہہ پہنچ گیا اور ایئرپورٹ پر موجود ایف آر آر او کاؤنٹر پر لازمی اندراج بھی نہیں کرایا۔یکم دسمبر کو دہلی سے سرینگر پہنچنے کے بعد اسے سیکورٹی ایجنسیوں نے حراست میں لیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد اس کے خلاف ڈیپورٹیشن کی کارروائی مکمل کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande