(اپ ڈیٹ) اروناچل سڑک حادثہ میں 21 مزدوروں کی موت، ایک شدید زخمی
پولیس کو واقعے کی اطلاع دو دن بعد ایک زخمی شخص نے دی تھی ایٹا نگر، 11 دسمبر (ہ س)۔ اروناچل پردیش کے انجاو ضلع میں میتینگلیانگ گاو¿ں کے قریب ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر 800 میٹر گہری کھائی میں الٹ جانے سے اکیس مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ایک زخمی شخص کی
(اپ ڈیٹ) اروناچل سڑک حادثہ میں 21 مزدوروں کی موت، ایک شدید زخمی


پولیس کو واقعے کی اطلاع دو دن بعد ایک زخمی شخص نے دی تھی

ایٹا نگر، 11 دسمبر (ہ س)۔

اروناچل پردیش کے انجاو ضلع میں میتینگلیانگ گاو¿ں کے قریب ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر 800 میٹر گہری کھائی میں الٹ جانے سے اکیس مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ایک زخمی شخص کی جانب سے دو دن بعد پولیس کو واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے سترہ لاشیں نکال لی گئی ہیں، باقی چار کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ دویدی کے مطابق، حادثہ 8 دسمبر کی رات تقریباً 9 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک تینسوکیا ضلع، آسام سے مزدوروں کو چا گلاگام میں ان کے کام کی جگہ لے جا رہا تھا۔ دو دن بعد، 10 دسمبر کو، جب کارکن اپنی منزل پر نہیں پہنچے ، ان کے ساتھیوں نے ہیولیانگ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد ہیولیانگ پولیس نے لاپتہ کارکنوں کو تلاش کرنے کے لیے مقامی ذرائع سے رابطہ کیا۔ تلاشی کے دوران، ایک بارڈر روڈز ٹاسک فورس (بی آر ٹی ایف) کیمپ نے اطلاع دی کہ ایک زخمی آدمی آیا ہے اور بتایا کہ وہ جس ٹرک میں 21 دیگر افراد کے ساتھ سفر کر رہا تھا، حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ زخمی شخص کو بی آر ٹی ایف کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اب اس کی حالت مستحکم ہے۔

دریں اثنا، فوج، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)، مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر تلاش اور بچاو¿ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آخری اطلاعات تک 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور باقی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مرنے والوں میں بدھیشور دیپ، راہول کمار، سمیر دیپ، جان کمار، پنکج مانکی، اجے مانکی، وجے کمار، ابھے بھومیج، روہت مانکی، بیریندر کمار، آگر تاٹی، دھیرن چیتیا، رجنی ناگ، دیپ گوالا، رامچبک سونار، سوناتن ناگ، سنجے کمار، جونا کمار، منا کمار اور کرن کمار شامل ہیں۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فوج نے اروناچل پردیش کے علاقے چاگلاگام میں ایک بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ یہ کارروائی 10 دسمبر کو دیر گئے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر شروع کی گئی۔ حادثہ ہیولیانگ-چاگل گام سڑک پر 40 ویں کلومیٹر کے قریب، چاگلا گام سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر، محدود رابطے والے دشوار گزار علاقے میں ہوا۔ دشوار گزار علاقے اور کمزور مرئیت کے باوجود، ہندوستانی فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر، باقی متاثرین کو تلاش کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande