
تینسوکیا (آسام)، 11 دسمبر (ہ س)۔ اروناچل پردیش کے آنجاو ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں آسام کے 22 مزدوروں کی المناک موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر بے قابو ہو کر پہاڑی سڑک سے گہری کھائی میں جا گرا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈمپر مزدوروں کو ان کے کام کی جگہ پر لے جا رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور گاڑی کھائی میں جا گری ۔ ان میں سے 19مزدوروں کا تعلق تینسوکیا کے گولاپکھوری چائے باغان اوردیگر آس پاس کے دیگر علاقوں سے تھا، جو اروناچل پردیش میں کام کے لیے گئے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اب تک 13 مقتولین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ باقی متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔مرنے والوں کی شناخت بدھیشور دیپ، راہل کمار، سمیر دیپ، جان کمار، پنکج مانکی، اجے مانکی، وجے کمار، ابھے بھومیج، روہت مانکی، بیریندر کمار، اگر تاتی، دھیرین چیتیا، رجنی ناگ، دیپ گوالا، رامچبک سونار، سوناتن ناگ، سنجے کمار او جوناش منداکے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ، آسام حکومت کے ساتھ مل کر مرنے والوں کی شناخت، مزید کارروائی کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد