انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ پر ای- سگریٹ پینے کا الزام عائد کیا
نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں جمعرات کواس وقت ہنگامے کے حالات پیدا ہو گئے جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ پر ایوان کے اندر ای- سگریٹ پینے کا الزام عائد کیا۔ کسی کا نام لیے بغیر، ٹھاکر نے کہا کہ
Anurag_TMC_E-Cigarrate


نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ لوک سبھا میں جمعرات کواس وقت ہنگامے کے حالات پیدا ہو گئے جب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ پر ایوان کے اندر ای- سگریٹ پینے کا الزام عائد کیا۔ کسی کا نام لیے بغیر، ٹھاکر نے کہا کہ ای- سگریٹ پر ملک بھر میں پابندی ہے، اسے میں لوک سبھا کے احاطے میں اس کا استعمال پارلیمانی وقار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ٹھاکر نے اسپیکر اوم برلا سے پوچھا کہ کیا ایوان میں ای- سگریٹ کے استعمال کے لیے کوئی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس کے ایک ممبر پارلیمنٹ کو گزشتہ کئی دنوں سے لوک سبھا کے اندر ای- سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے اورمطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے۔

اسپیکر اوم برلا نے واضح کیا کہ ایوان میں کسی بھی قسم کی سگریٹ نوشی کی نہ تو اجازت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی رواج رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے واقعہ کے ثبوت ان کے علم میں لائے گئے تو قواعد کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسپیکر نے تمام ارکان سے پارلیمانی روایات اور قواعد پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande