بارہ بنکی میں دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، تین افراد ہلاک
بارہ بنکی، 10 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے حیدر گڑھ تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بدھ کی دوپہر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا
حادثہ


بارہ بنکی، 10 دسمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے حیدر گڑھ تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے پر بدھ کی دوپہر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ارپت وجے ورگیہ نے بتایا کہ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ کئی دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ لکھنؤ سے اعظم گڑھ جانے والی ایک بریزا کار مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی، جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم دونوں گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ جبکہ پولیس نے راحت اور بچاؤ فراہم کیا، ہائی وے میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande