بہار میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، دہلی۔کولکتہ ہائی وے پر احتجاج، تین تھانوں کی پولیس پہنچی
کیمور،10،دسمبر(ہ س)۔بہار کے کیمور میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ ضلع کے موہنیا تھانہ سے 100 میٹر دور وارڈ نمبر 12 میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے دہلی کولکتہ ہائی وے کو بند کر دیا اور احتجا
بہار میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، دہلی۔کولکتہ ہائی وے پر احتجاج، تین تھانوں کی پولیس پہنچی


کیمور،10،دسمبر(ہ س)۔بہار کے کیمور میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ ضلع کے موہنیا تھانہ سے 100 میٹر دور وارڈ نمبر 12 میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے دہلی کولکتہ ہائی وے کو بند کر دیا اور احتجاج شروع کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب موہنیا قصبہ کے وارڈ 12 میں خورشید گدی کے 28 سالہ بیٹے سلیم علی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ ملزمین واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے مشتعل ہو کر لاش کو اٹھانے سے انکار کر دیا اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔

دہلی-کولکتہ ہائی وے کو لوگوں کے جام کرنے کی اطلاع ملتے ہی موہنیا کے ڈی ایس پی پردیپ کمار تین تھانوں کی پولیس کے ساتھ پہنچے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر قتل کیا گیا ہے۔ ملزمین کو نامزد کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک بانس برآمد ہوئی ہے۔ مٹی یا سیمنٹ کے کچھ ٹوٹے ہوئے گملے بھی ملے جنہیں ثبوت کے طور پر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد واقعے کی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد مقامی یحییٰ خان کا کہنا تھا کہ مکمل جنگل راج ہے، دن دہاڑے قتل ہو رہے ہیں، ہم انتظامیہ سے گرفتاریوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، اگر گرفتاری نہ ہوئی تو لاشیں نہیں اٹھانے دیں گے۔ تاہم پولیس کے سمجھانے کے بعد لوگ پرسکون ہوگئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande