
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے آج امریکہ کے نائب تجارتی نمائندے رک سوئٹزر سے ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں نے تجارتی مذاکرات سمیت اقتصادی اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بدھ کے روز کہا کہ بات چیت میں مضبوط ہندوستان-امریکہ اقتصادی اور ٹیکنالوجی شراکت داری، جاری تجارتی مذاکرات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے مواقع اور لچکدار سپلائی چین کا احاطہ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اگست 2025 میں امریکہ نے ہندوستان کی تجارتی رکاوٹوں اور روسی تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے بیشتر ہندوستانی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی