ہم ایک خوش حال شام کی حمایت باور کراتے ہیں جو پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہے : روبیو
دمشق ،10دسمبر (ہ س )۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شام میں سابق نظام حکومت کے خاتمے کی پہلی سال گرہ کے موقع پر شامی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔منگل کے روز ایکس پر جاری پوسٹ میں روبیو نے لکھا ایک سال پہلے شامی عوام نے اپنی تاریخ کا نیا باب
ہم ایک خوش حال شام کی حمایت باور کراتے ہیں جو پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہے : روبیو


دمشق ،10دسمبر (ہ س )۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شام میں سابق نظام حکومت کے خاتمے کی پہلی سال گرہ کے موقع پر شامی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔منگل کے روز ایکس پر جاری پوسٹ میں روبیو نے لکھا ایک سال پہلے شامی عوام نے اپنی تاریخ کا نیا باب کھولا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے شام کی حکومت اور عوام کی جانب سے انتقالِ اقتدار کے دوران اٹھائے گئے اہم اقدامات کی تعریف کرتی ہے۔

روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن ایک پ±ر امن اور خوش حال شام کی حمایت کرتا ہے جو اپنی اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلے اور اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہے۔

دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع نے پیر کو ایک خطاب کے دوران انصاف اور مشترکہ زندگی پر مبنی ایک نئے دور کا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ا±ن تمام افراد کے احتساب کے لیے پ±ر عزم ہیں جنہوں نے شامی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا۔

الشرع نے کہا ہم اس پرانے ورثے سے تاریخی قطع تعلق کا اعلان کرتے ہیں اور جبر و استبداد کے دور سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو کر انصاف، تہذیب اور باہمی زندگی پر مبنی نئے دور کی صبح نو میں داخل ہو رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح سے ہی شام کے بڑے شہروں دمشق، حلب، ادلب، حماہ اور حمص کے عوامی چوکوں میں ہزاروں شہری جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے قومی پرچم بلند کیے اور نئی حکومت کے حق میں نعرے اور ترانے بلند کیے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande