
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ انتہائیمتوقع شوٹنگ لیگ آف انڈیا (ایس ایل آئی) کا انعقاد 16 سے 26 فروری 2026 تک کیا جائے گا۔ یہ اعلان اس سے قبل کےاس اعلان کے بعد کیا گیا ہے ، جس میں لیگ کا افتتاحی سیزن 2026 کے اوائل میں منعقد کئے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اب حتمی تاریخیں بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن(آئی ایس ایس ایف)کے 2026 کے کیلنڈر کے مطابق طے کی گئی ہیں، تاکہکسی بھی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ سے ٹکراو نہ ہو۔
لیگ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی ٹاپ شوٹرز شامل ہوں گے، جس سے شائقین کو دلچسپ اور اعلیٰ سطح کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ شوٹنگ لیگ آف انڈیا کا مقصد عالمی معیار کی شوٹنگ کو لیگ فارمیٹ میں پیش کرنا اور اس کھیل کو نئے سامعین تک پہنچانا ہے۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے نو منتخب صدر کالیکیش نارائن سنگھ دیو نے ایک باضابطہ بیان میں کہا،’’شوٹنگ لیگ آف انڈیا ہمارے کھیل کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ فرنچائزی پر مبنی، کھلاڑی پر مرکوز اور عالمی کیلنڈر کے مطابق ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی شرکت ممکن ہو گی۔ مکسڈ ٹیم مقابلوں اور پریمیم نشریات کے ساتھ ہم عالمی سطحی افتتاحی سیشن پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘
این آر اے آئی کے جنرل سکریٹری پون کمار سنگھ نے کہا،’’ہمیں خوشی ہے کہ شوٹنگ لیگ آف انڈیا کا پہلا ایڈیشن اگلے سال کے اوائل میں منعقد ہوگا۔ اس میںہندوستان اور بیرون ملک کے ٹاپ کھلاڑی حصہ لیں گے، جس سےمقابلے انتہائی مسابقتی ہوں گے۔ یہ لیگ شوٹنگ کے کھیل کو فروغ دینے اور گھریلو کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے ایتھلیٹوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔‘‘
سابق عالمی چیمپیئن اور شوٹنگ لیجنڈ رنجن سوڑھی نے کہا،’’سخت فارمیٹ، مکسڈ ٹیم سسٹم اور بہترین نشریات شوٹنگ جیسے تکنیکی کھیل کو بھی شائقین کے لیے انتہائی پرجوش بنا سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کھیل کی باریکیوں کو ایک دلچسپ کہانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘‘
سابق عالمی نمبر 1، کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ یافتہ انجلی بھاگوت نے کہا،’’یہ پلیٹ فارم جونیئر اور قومی سطح کے کھلاڑیوں کو عالمی ستاروں سے کھیلنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایک محفوظ کیلنڈر اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ساتھ، یہ لیگ آنے والی نسل کو متاثر کر سکتی ہے۔‘‘
اس ٹورنامنٹ میں مکسڈٹیم ایونٹس ہوں گے، جن میں پستول (10میٹر، 25میٹر)، رائفل (10میٹر، 50میٹر تھری پوزیشن) اور شاٹگن (ٹریپ اورا سکیٹ) شامل ہیں۔ لیگ مرحلے کے لیے فرنچائزی پر مبنی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، اس کے بعد ناک آؤٹ میچز ہوں گے۔
کھلاڑیوں کو چار زمروں - – ایلیٹ چیمپئنز، ورلڈ ایلیٹ، نیشنل چیمپئنز اور جونیئر اینڈ یوتھ میں تقسیم کیا جائے گا– تاکہ بین الاقوامی ستاروں، ٹاپ انڈین شوٹرز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا متوازن امتزاج بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد