
مؤ، 10 دسمبر (ہ س) ۔اتر پردیش کے مؤ کے ضلع اسپتال میں ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے بدھ کو ریبیز کے ایک مریض کی موت ہو گئی۔ جبکہ اسپتال کے احاطے کے 50 میٹر کے دائرے میں تین ایمبولینس کھڑی تھیں۔
ضلع کے رہائشی ہریندر اور شیلا کے 12 سالہ بیٹے جیوت کوتین ہفتے قبل اسکول جاتے ہوئے ا یک کتے نے کاٹ لیا تھا، جس س اسےریبیز ہوگیا تھا۔ بدھ کو اس کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر اہل خانہ اسے اسپتال لے گئے، جہاں ایمرجنسی ڈاکٹروں نے بچے کے ریبیز انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسے وارانسی ریفر کر دیا۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ ریفرل کے بعد وہ ایمبولینس کے لیے 108 کو کال کرتے رہے لیکن وہ نہیں پہنچی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسپتال کے ایمرجنسی روم کے سامنے تھوڑی ہی دوری پر تین ایمبولینس کھڑی تھیں۔ ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے ان کا بیٹا تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا اور بروقت علاج نہ ہو سکا۔
جیسے ہی یہ واقعہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پہنچا تو ضلع اسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ عجلت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سی ایم او ڈاکٹر سنجے گپتا نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کو سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر آر این کی ہدایت پر بنائی گئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد