عوام اور پولیس مل کر معاشرے میں امن و سلامتی قائم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں: وویک تیاگی
نئی دہلی،10دسمبر (ہ س )۔ شمال ایجوکیشنل اینڈ پالی ٹیکنک سوسائٹی، جعفرآباد آر ڈبلیو اے اور سوِل ڈیفنس کمیٹی کی مشترکہ کوشش سے ''عوام اور پولیس - عوامی مکالمہ'' کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد مشہور بیکری گلی نمبر 45، جعفرآباد، محمد صابر کی رہا
عوام اور پولیس مل کر معاشرے میں امن و سلامتی قائم کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں: وویک تیاگی


نئی دہلی،10دسمبر (ہ س )۔

شمال ایجوکیشنل اینڈ پالی ٹیکنک سوسائٹی، جعفرآباد آر ڈبلیو اے اور سوِل ڈیفنس کمیٹی کی مشترکہ کوشش سے 'عوام اور پولیس - عوامی مکالمہ' کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد مشہور بیکری گلی نمبر 45، جعفرآباد، محمد صابر کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔

پروگرام میں تنظیم کے قومی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے علاقے کے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ ذہنیت کو ختم کرنے کے لیے سب سے پہلے گھر والوں کو خود اپنی طرف سے سختی کرنی ہوگی، اپنے بچوں کو دیر رات باہر گھومنے سے روکنا ہوگا، روک ٹوک کرنی ہوگی۔ چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، دونوں کو یکساں طور پر اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ اس پولیس اور عوام کے درمیان عوامی مکالمے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ باہمی شرکت داری سے معاشرے میں امن و امان قائم ہو اور لوگ کسی خوف کے بغیر زندگی گزار سکیں۔

آصف انصاری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ چوہان بانگر، برہم پوری میں سڑکوں پر کھانے پینے کی دکانوں کا انبار لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے آلودگی اور ٹریفک جام کا مسئلہ بنا رہتا ہے، جسے فوری طور پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد آصف نے کہا کہ گلی نمبر 26 جعفرا?باد میں نشےڑی نوجوان آکر لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، ان کی گاڑیاں پھینکتے ہیں اور دنگا فساد کرتے ہیں، انہیں روکنے کی ضرورت ہے۔

محمد عثمان نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ دکانوں کے علاوہ ریڑھی والے بھی سڑک کو جام کرتے ہیں۔ ان کے گاہک اور ان کی گاڑیاں ان تنگ گلیوں کو اور تنگ بنا دیتے ہیں، آنے جانے والوں کو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان ریڑھی پٹری والوں کو ہی کنٹرول کرنا ہوگا۔

فاضل خان نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بیٹ آفیسرز عوام کے درمیان کم نظر آتے ہیں۔ اگر بیٹ آفیسر اور عام عوام میں ہم آہنگی قائم ہو جائے تو کافی حد تک جرائم وغیرہ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

سب کی بات سننے کے بعد، بھجن پورہ سب ڈویڑن کے اے سی پی وویک تیاگی نے بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ عوام اور پولیس مل کر ان تمام مسائل کا حل نکال کر علاقے میں امن و امان نافذ کرنے میں مو?ثر ثابت ہو سکتے ہیں ۔ اے سی پی تیاگی نے ایس ایچ او سریندر سنگھ اور بیٹ آفیسرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مکالمہ پروگرام میں موصول ہونے والی تمام شکایات اور تجاویز پر جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

تھانہ جعفرآباد کے ایس ایچ او سریندر سنگھ نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فہیم بیگ کا یہ پولیس عوامی مکالمہ ایک معنی خیز پہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ معاشرے میں امن و امان برقرار رہے، لیکن عوام کے تعاون کے بغیر ہم مکمل طور پر اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر سکتے۔ باقی اے سی پی صاحب کے حکم کے مطابق تمام تجاویز اور مسائل کو جلد ہی دور کیا جائے گا۔

پروگرام کے میزبان محمد صابر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں حاجی شفیق الرحمٰن، نفیس الدین، محمد شاہد، انیس قصار، آصف انصاری، فاضل خان، آصف ادریسی، محمد شاہد، یوسف مرزا، حیدر علی، اسامہ خان، مرزا سمیع بیگ، فیروز خان، نفیس نبی، منیر ملک، افسر خان، بلال احمد وغیرہ نے عوامی مکالمہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنی اپنی باتیں رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande