شمالی ریلوے نے جموں کٹھوعہ سیکشن پر چھن آروڑیان ریلوے اسٹیشن پر گُڈ شیڈ کا افتتاح کیا
جموں, 10 دسمبر (ہ س)شمالی ریلوے جموں ڈویژن نے مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جموں کٹھوعہ سیکشن پر چھن آروڑیان ریلوے اسٹیشن میں نئے گڈز شیڈ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ جدید سہولت اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کی مال
Railway


جموں, 10 دسمبر (ہ س)شمالی ریلوے جموں ڈویژن نے مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جموں کٹھوعہ سیکشن پر چھن آروڑیان ریلوے اسٹیشن میں نئے گڈز شیڈ کا افتتاح کیا ہے۔

یہ جدید سہولت اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کی مال بردار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد تاجروں کے لیے لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے عمل کو مزید آسان بنانا اور فریٹ ٹرینوں کی مجموعی نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے گڈز شیڈ کو روزانہ 16 گھنٹے—صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک فعال رکھا جائے گا، جس سے اسٹیشن کی فریٹ ہینڈلنگ استعداد میں نمایاں بہتری آئے گی۔ مختلف اقسام کے سامان کے لیے مخصوص جگہوں اور منظم انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

نئی سہولت کی فعالیت اور تیاری کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ریلوے منیجر ویویک کمار نے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل اور سینئر ڈویژنل انجینئر شبھم پاوار کے ساتھ گڈز شیڈ کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے ڈھانچے، سکیورٹی سسٹمز اور فریٹ ہینڈلنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا، جبکہ ڈی آر ایم نے لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے عملے کو کارکردگی اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈی آر ایم ویویک کمار نے اسے ڈویژن کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا گڈز شیڈ فریٹ سیکٹر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے عمل کو تیز کرے گا، وقت پر ترسیل کو یقینی بنائے گا اور خطے میں تجارتی ترقی و روزگار کے نئے راستے کھولے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت سے جموں ڈویژن ایک ابھرتے ہوئے لاجسٹک ہب کے طور پر مزید مضبوط ہوگا۔

نئی سہولت سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، مقامی تاجروں کو سہولت اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande