
سرینگر، 10 دسمبر (ہ س): جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے بدھ کو کشمیر بھر کی تمام ضلعی عدالتوں اور جموں ڈویژن کی منتخب عدالتوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں کام کرنے والی عدالتوں کے لیے 15 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 جنوری 2026 تک منائی جائیں گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق کشمیر صوبے کی تمام ضلعی عدالتوں اور ضلع کشتواڑ، ضلع ڈوڈہ میں واقع عدالتوں اور ضلع رامبن میں بٹوٹ، گول، بانہال اور اکھرال اور جموں ڈویژن کے ضلع کٹھوعہ میں بنی کی عدالتوں پر ہوتا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں کام کرنے والی تمام عدالتیں بھی مذکورہ مدت کے لیے بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اضلاع کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹس کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تعطیلات کے دوران فوری فوجداری معاملات کو نمٹانے کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir