گاندربل کے گاڈورہ سے عمر ہیر تک لینڈ مافیا اور سینڈ مافیا ایک مرتبہ پھر سے سرگرم
گاندربل 10 دسمبر( ہ س)۔ ایک طرف اگرچہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی یا نایب وزیراعلی لگاتار یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طریقے سے کی جانے والی مایننگ کو یہاں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔تاہم جو زمینی صورتحال کچھ اور ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صور
گاندربل کے گاڈورہ سے عمر ہیر تک لینڈ مافیا اور سینڈ مافیا ایک مرتبہ پھر سے سرگرم


گاندربل 10 دسمبر( ہ س)۔ ایک طرف اگرچہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی یا نایب وزیراعلی لگاتار یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ غیر قانونی طریقے سے کی جانے والی مایننگ کو یہاں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔تاہم جو زمینی صورتحال کچھ اور ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال دعووں کے برعکس ہے۔کیونکہ موقع کی تصویروں کے مطابق گاڈورہ سے عمر ہیر تک ایک مرتبہ پھر سے لینڈ مافیا اور سینڈ مافیا سرگرم ہو کر دن کے اجھالے میں مشینوں کا استعمال کرکے ریت نکال کر مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔حالانکہ گاندربل پولیس لگاتار اپنے علاقے میں ان لوگوں کے خلاف کیس درج کرکے کارروائی عمل میں لاکر ملوث افراد کو بے نقاب کر رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اس علاقے میں یہ کون لوگ ہیں جو یہ غیر قانونی کام انجام دے کر ایک دبدبہ بنا رہے ہیں۔سرکار اور سرکاری مشینری کو چاہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے ماحول کو بچائیں۔ اس سلسلے میں جب بھی ذمہ دار افسران سے پوچھا جاتا ہے تو سرینگر دائرہء اختیار میں جو متعلقہ افسران ہے وہ یہ کہہ کر اپنا دامن بچا رہے ہیں کہ ہمارا دائرہء اختیار نہیں ہے بلکہ یہ علاقہ ضلع گاندربل کا ہے جبکہ گاندربل میں موجود متعلقہ محکمے کے افسران سرینگر والوں کو زمہ دار ٹھہراتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ آخر کار علاقہ کس کے حد اختیار میں ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande