
سارن، 10 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے ریول گنج تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک چونکا دینے والاواقعہ پیش آیا، جہاں جاکھوا گاؤں کے رہنے والے 25 سالہ روہت یادو کا گلا ریت کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
قتل کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل اہل خانہ اورگاؤں والوں نے مکیرا کے قریب سڑک جام کر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور متوفی کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
لواحقین کا دعویٰ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی سازش ہے اور ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ سڑک جام ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام نے مظاہرین کو فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قتل میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan