مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا ستم جاری، دو دن کولڈ ویو کا الرٹ، 25 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے کم
۔ ریاست میں جیٹ اسٹریم ہواوں سے سردی میں اضافہ
موسم فائل فوٹو


بھوپال، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں شدید سردی کا ستم جاری ہے۔ سرد ہواوں سے رات کا پارہ گر گیا ہے۔ بھوپال-اندور، گوالیار، اجین اور جبل پور سمیت 25 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے نیچے درج کیا گیا۔ ایک بار پھر شہڈول کا کلیان پور سب سے سرد رہا۔ یہاں پارہ لگاتار تیسرے دن بھی 5 ڈگری کے نیچے بنا ہوا ہے۔ ریاست میں اگلے دو دن سرد لہر چلنے کا الرٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں جیٹ اسٹریم کا اثر بھی ہے۔ یہ 222 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بہہ رہی ہے۔ اسی کے سبب مدھیہ پردیش میں سردی بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ، برف باری کی وجہ سے کشمیر گھاٹی اور ہماچل کی وادیاں، راجستھان کے ریگستان، پنجاب، ہریانہ، دہلی سمیت شمال کے میدانی علاقے سبھی ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔ ان سبھی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہے۔ یہ تین طرف کی ہوائیں بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش کو ٹھنڈا کر رہی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اگلے 2 دن کولڈ ویو کا الرٹ ہے۔ بدھ اور جمعرات کو بھوپال، اندور، ودیشا، راج گڑھ، شاجاپور اور سیہور میں سرد لہر چلے گی۔ اس سے پہلے منگل کو بھوپال میں رات کا پارہ 7.2 ڈگری سیلسیس رہا۔ ریاست میں سب سے کم شہڈول کے کلیان پور کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری درج کیا گیا۔ وہیں، اندور سمیت 25 شہروں میں پارہ 10 ڈگری سے کم ہی رہا۔

اس سے پہلے پیر-منگل کی رات کڑاکے کی سردی کی وجہ سے ایم پی کے کئی شہروں میں رات کا پارہ لڑھک گیا۔ منگل صبح رائسین میں فصلوں پر اوس کی بوند جم گئیں تو پچمڑھی میں پارہ 5 ڈگری پر پہنچ گیا۔ یہاں کی جھیل کے پانی سے بھاپ بھی اٹھتی ہوئی نظر آئی۔ بھوپال میں 7.2 ڈگری، اندور میں 6.1 ڈگری، گوالیار میں 9 ڈگری، اجین میں 9.5 ڈگری اور جبل پور میں 8.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت رہا۔ پیر-منگل کی رات میں راج گڑھ میں 5.6 ڈگری، نوگاوں میں 6 ڈگری، امریا میں 6.4 ڈگری، ریوا میں 7.5 ڈگری، ملاج کھنڈ میں 7.6 ڈگری، بیتول میں 8.6 ڈگری، رائسین، شیوپوری-منڈلا میں 8 ڈگری، دتیا-کھجوراہو میں 9 ڈگری، دموہ، نرسنگھ پور-ستنا میں 9.2 ڈگری، چھندواڑہ میں 9.6 ڈگری، سیدھی-ٹیکم گڑھ میں 9.8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande