مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ٹوٹی پلیا سے نہر میں گرا ٹریکٹر، تین کسانوں کی موت
بھنڈ، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں لہار تھانہ حلقہ کے تحت نان پورا گاوں کے پاس منگل دیر رات ایک ٹریکٹر ٹوٹی پلیا سے نہر میں گر گیا۔ اس حادثے میں ٹریکٹر میں سوار 3 کسانوں کی موت ہو گئی۔ تینوں کی لاشیں ٹرالی کے نیچے دب گئیں۔ اطلاع ملنے
مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں ٹوٹی پلیا سے نہر میں گرا ٹریکٹر، تین کسانوں کی موت


بھنڈ، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں لہار تھانہ حلقہ کے تحت نان پورا گاوں کے پاس منگل دیر رات ایک ٹریکٹر ٹوٹی پلیا سے نہر میں گر گیا۔ اس حادثے میں ٹریکٹر میں سوار 3 کسانوں کی موت ہو گئی۔ تینوں کی لاشیں ٹرالی کے نیچے دب گئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاوں والوں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکلوا کر اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے بدھ کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی ہیں اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

لہار تھانہ پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق، گاوں راوت پورہ سانی رہائشی جھنگوری سنگھ راجپوت (80)، بلبیر سنگھ راجپوت (70) اور شبو عرف شویندر سنگھ راجپوت (35) منگل کو دھان فروخت کرنے کے لیے اتر پردیش گئے تھے۔ وہاںسے واپس آتے وقت دیر رات نان پورا گاوں کے پاس ٹوٹی پلیا سے گزرتے وقت اندھیرے میں ٹریکٹر بے قابو ہو کر سیدھے نہر میں پلٹ گیا۔ حادثہ اندھیرے میں ہوا، اس لیے کسی کو فوراً اس کی جانکارینہیں مل سکی۔ پاس کے کھیتوں میں پانی دے رہے کچھ کسانوں کی نظر نہر میں الٹے پڑے ٹریکٹر ٹرالی پر پڑی۔ پاس جا کر دیکھا تو تینوں کسان ٹریکٹر کے نیچے دبے ہوئے تھے۔ گاوں والوں نے فوراً لہار پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج شیو سنگھ یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس اور گاوں والوں کی مدد سے نہر کے پانی میں پھنسے ٹریکٹر کو ہٹایا گیا۔ اس کے نیچے دبے تینوں کسانوں کی لاشیں باہر نکالی گئیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دبنے اور پانی میں ڈوبنے سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو لہار سول اسپتال پہنچایا، جہاں پر بدھ صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ تھانہ انچارج شیو سنگھ یادو نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں حادثہ پلیا شکستہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس نے مرگ قائم کر جانچ شروع کر دی ہے۔

ادھر، مقامی گاوں والوں کا کہنا ہے کہ نان پورا کے پاس یہ پلیا لمبے وقت سے ٹوٹی ہوئی ہے، لیکن اس کی مرمت نہیں کرائی گئی۔ اسی وجہ سے آئے دن گاوں والے جان خطرے میں ڈال کر یہاں سے گزرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے پلیا کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande