ڈیری گھوٹالے پر ای ڈی کی بڑی کاروائی،  لوکھنڈے جوڑے پر کروڑوں روپے کی مالی دھوکہ دہی کا الزام
ڈیری گھوٹالے پر ای ڈی کی بڑی کاروائی، لوکھنڈے جوڑے پر کروڑوں روپے کی مالی دھوکہ دہی کا الزام پونے، 10 دسمبر(ہ س)۔ بارامتی میں ڈیری کاروبار سے وابستہ بڑے مالیاتی گھوٹالے نے ایک مرتبہ پھر ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ انفورسمنٹ
MAHA ED RAIDS IN DAIRY SCAM


ڈیری گھوٹالے پر ای ڈی کی بڑی کاروائی، لوکھنڈے جوڑے پر کروڑوں روپے کی مالی دھوکہ دہی کا الزام

پونے، 10 دسمبر(ہ س)۔ بارامتی

میں ڈیری کاروبار سے وابستہ بڑے مالیاتی گھوٹالے نے ایک مرتبہ پھر ہلچل مچا دی ہے،

کیونکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کو اس معاملے میں اہم چھاپے مارے۔ ایجنسی کی

ٹیموں نے جلوچی گاؤں میں واقع آنند ستیش لوکھنڈے اور ان کی اہلیہ ودیا ستیش

لوکھنڈے کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، دونوں نے پونے اور

ممبئی کے متعدد ڈیری تاجروں کو 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا، جب کہ یہ

بھی الزام ہے کہ انہوں نے منترالیہ میں تعینات بعض سرکاری ملازمین کو زیادہ منافع

کی لالچ دے کر فریب دیا۔

ای ڈی

نے کارروائی بارامتی ڈیری پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد

پر شروع کی۔ شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ لوکھنڈے جوڑے نے 10,21,59,367 روپے کی

دھوکہ دہی کی، جس میں ممبئی کی ایک کمپنی سے 2 کروڑ روپے کا مکھن اور 93 لاکھ روپے

کا دودھ خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنا بھی شامل ہے۔ تفتیش میں یہ سامنے آیا ہے کہ

اس جوڑے نے اپنے آپ کو ایک بااثر سیاسی پشت پناہی رکھنے والے نوجوان کاروباری کے

طور پر ظاہر کرکے تحصیل بارامتی میں مختلف ناموں سے کئی کمپنیاں کھولیں اور بڑے پیمانے

پر رقوم جمع کیں۔

ای ڈی

کو شبہ ہے کہ اس پورے گھوٹالے میں کچھ اعلیٰ سرکاری عہدیدار بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

بدھ کے روز کی گئی کارروائی کا مقصد منی لانڈرنگ کے ممکنہ زاویے کی جانچ کرتے ہوئے

مالی بہاؤ کا سراغ لگانا تھا اور ایجنسی کے مطابق تحقیقات میں مزید تیزی لائی

جائے گی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande