وزارت محنت اور روزگار نے مائیکروسافٹ کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے بدھ کو مائیکروسافٹ کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔یہ سمجھوتہ روزگار کے روابط ک
Labour Ministry MoU with Micro


نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے بدھ کو مائیکروسافٹ کے ساتھ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستیہ نڈیلا کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔یہ سمجھوتہ روزگار کے روابط کو بڑھانے اور اے آئی پر مبنی ہنر مندی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہاں مرکزی وزیر محنت اور روزگار ڈاکٹر مانڈویہ اور مائیکروسافٹ کے سی ای او نڈیلا کی موجودگی میں مائیکروسافٹ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمت روزگار کے روابط کو بڑھانے، مصنوعی ذہانت پر مبنی ہنر مندی کو بڑھانے اور عالمی مواقع کے لیے ہندوستان کی افرادی قوت کو تیار کرنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

اس شراکت داری کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ مائیکروسافٹ اپنے وسیع بین الاقوامی نیٹ ورک سے 15000 سے زیادہ کمپنیوں اور شراکت داروں کو وزارت محنت اور روزگار کی نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کام کرے گا۔ یہ تعاون روزگار کے مواقع کو بڑھانے، اے آئی پر مبنی ہنر مندی کو بڑھانے اور عالمی مواقع کے لیے ہندوستان کی افرادی قوت کو تیار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ان کی مائیکروسافٹ کے سی ای او نڈیلا کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم مائیکروسافٹ کے اپنے ڈیجیٹل آرکیٹکچر کو مضبوط کرنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری 15000 سے زیادہ مائیکروسافٹ شراکت داروں کو ملازمت فراہم کنندہ کے طور پر نیشنل کیرئیر سروس پورٹل پر آن بورڈ کرنے کے قابل بنائے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان سماجی تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ایکو سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے، جہاں کوئی پیچھے نہیں رہ جائے گا۔

وہیں، مائیکروسافٹ کے سی ای او نڈیلا نے بھی سوشل سیکورٹی کوریج کی نمایاں توسیع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اب 64.3 فیصد کوریج تک پہنچ گیا ہے، جس سے 94 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ہندوستان کی ای-شرم پہل کی تعریف کی، جس نے لاکھوں غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا ہے اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر ملازمین پر مبنی پالیسیاں بنانے کی ہندوستان کی صلاحیت کو تقویت بخشی ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ باضابطہ ملازمتوں تک رسائی میں نمایاں اضافہ کرے گا، اعلیٰ ترقی کے شعبوں کی حمایت کرے گا اور ہندوستان کو گھریلومانگ کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ کو پورا کرنے کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس سے ہندوستانی پیشہ وروں اور نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی روزگار کے مواقع مضبوط ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande