ون ڈے رینکنگ میں کوہلی دوسرے نمبر پر پہنچے، روہت شرما ٹاپ پوزیشن پر برقرار
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر دنیا کے بہترین ون ڈے بلے باز بننے کی جانب مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین مردوں کی ون ڈے پلیئر
Kohli-Rohit-ODI Rankings


نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر دنیا کے بہترین ون ڈے بلے باز بننے کی جانب مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین مردوں کی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں، کوہلی دو مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ روہت شرما پہلے نمبر پر رہے۔

کوہلی نے پاکستان کے بابر اعظم کے ہاتھوں اپریل 2021 میںون ڈے بلے بازوں کی نمبر 1 رینکنگ گنوائی تھی، لیکن اب وہ ایک بار پھر ٹاپ پوزیشنکے بے حد قریب پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد اہم درجہ بندی حاصل کی۔ 37 سالہ کوہلی نے سیریز میں مجموعی طور پر 302 رن بنائے اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وشاکھاپٹنم میں سیریز کے آخری میچ میں اپنے ناٹ آوٹ 65 رن کی بدولت، کوہلی اب روہت شرما سے صرف آٹھ ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے ہیں۔ روہت شرما نے اس دوران سیریز میں 146 رن بنا کر اپنی نمبر 1 پوزیشن برقرار رکھی۔ روہت کے 781 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جب کہ کوہلی کے 773 ہیں۔

ہندوستانی ٹیم اب 11 جنوری سے اپنے گھریلو میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی، جہاں سب کی نظریں کوہلی اور روہت کے درمیان نمبر 1 کی دوڑ پر ہوں گی۔

دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی تازہ ترین درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل دو پوزیشن کے اضافے کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو ون ڈے گیند بازوں کی درجہ بندی میں تین درجے کی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے اور اس فہرست میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے بھی رینکنگ میں بہتری کی ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک 13 ویں، ایڈن مارکرم 25 ویں اور ٹیمبا باوما 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ ہندوستھان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے میچ کے بعد نوجوان پروٹیز بلے باز ڈیولڈ بریوس تین درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں میں اکشر پٹیل 13ویں، ارشدیپ سنگھ 20ویں اور جسپریت بمراہ 25ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیائیتیز گیندباز مچل اسٹارک نے گیندبازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں چھلانگ لگا ئی ہے۔ اسٹارک انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ایشز ٹیسٹ میں اپنی مسلسل پلیئر آف دی میچ پرفارمنس کی بدولت تین درجے چڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے ان دو میچوں میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں اور کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کی۔

انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک بیٹنگ رینکنگ میں دو درجے تنزلی سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جو روٹ بدستور نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز ہیں۔

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے رینکنگ میں فائدہ اٹھایا۔ نیوزی لینڈ کے رچن رویندر نو مقام کی چھلانگ لگا کر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ ٹام لیتھم چھ مقام چڑھ کر 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ اور جسٹن گریوز نے بھی نمایاں ترقی کی جبکہ فاسٹ بولر کیمار روچ کو ٹیسٹ گیندبازوں کی فہرست میں پانچ مقام کا فائدہ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande