ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن کواین بی سی سی کاایک کروڑ ترپن لاکھ کی مالیت کا تحقیقی پروجیکٹ ملا
نئی دہلی ،10دسمبر (ہ س )۔ حکومت ہندکے تحت، نورتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز این بی سی سی (بھارت) لمٹیڈنے ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن کو ایک کروڑ ترپن لاکھ کی مالیت کا تحقیقی پروجیکٹ دیا ہے۔پروجیکٹ میں نینو سیمنٹ اور
ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن کواین بی سی سی کاایک کروڑ ترپن لاکھ کی مالیت کا تحقیقی پروجیکٹ ملا


نئی دہلی ،10دسمبر (ہ س )۔

حکومت ہندکے تحت، نورتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز این بی سی سی (بھارت) لمٹیڈنے ڈپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی رکن کو ایک کروڑ ترپن لاکھ کی مالیت کا تحقیقی پروجیکٹ دیا ہے۔پروجیکٹ میں نینو سیمنٹ اور نینو ایڈیٹیو سمیت ترقی یافتہ مواد کے استعمال سے کنکریٹ کی اعلی کارکردگی سے متعلق تحقیق شامل ہے۔ڈاکٹر عبادالرحمن اور ڈاکٹر امیر مظہر اس پروجیکٹ کو انجام دیں گے۔ڈاکٹر رحمان، پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ہیں جن کے نام پہلے ہی سے ترقی یافتہ سیمنٹ اور کنکریٹ ٹکنالوجی کے میدان میں کئی پیٹنٹ موجود ہیں۔

پروفیسر فرحان اے قدوائی اور پروفیسر قمر الحسن م،صد ر شعبہ سول انجینئرنگ کے زیر نگرانی پروجیکٹ کا اولین خاکہ تیار ہوا تھا۔پروفیسر حسن نے یونیورسٹی میں تحقیقی فروغ کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے کے سلسلے میں صاحب بصیرت شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عالی وقار مسجل پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

پروجیکٹ کا مقصد صنعت کے لیے حل تیار کرنا ہے جسے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ڈھانچے کے لیے اختیار کیا جاسکے۔ ہندوستان کی اہم ڈھانچہ جاتی ضرورت اور پائے داری سے متعلق چیلنج سے نمٹنے کے لیے یہ اقدام این بی سی سی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مشترکہ جدید ترین اور اطلاقی تحقیق کے فروغ کے وزن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔

صدر،شعبہ سول انجینئرنگ نے کہاکہ این بی سی سی (انڈیا) لمٹیڈ کی جانب سے اس پروجیکٹ میں تعاون کا اعزاز ملاہے۔کنکریٹ ٹکنالوجی اور پائے داری کے میدان میں نینو مواد میں ہورہی ترقیات کو نظر آنے والی بہتری میں منتقل کرنے کا یہ اہم موقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande