بیگوسرائے،10دسمبر(ہ س)۔ بہار میں جرائم پیشوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جے ڈی یو لیڈر کو ان کے گھر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اسے سینے، آنکھوں اور گردن کے قریب گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں اس کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی۔مرنے والے کی شناخت جے ڈی یو پنچایت کے سابق صدر نیلیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ چھوڑاہی تھانہ علاقہ کے تحت پیرکے روز نگر گاؤں میں دیررات پیش آیا۔ بے خوف مجرم اس کے گھر میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے جے ڈی یو لیڈر کوقتل کردیا۔واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق نیلیش کمار اپنےگھر پر سو رہا تھا کہ نصف درجن مجرم تین بائک پر آئے اور واردات کو انجام دیا۔ مجرموں نے اسے تین گولیاں ماریں جس سے موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمین اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد گاؤں والوں میں ناراضگی۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر کنٹرول کھو چکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی چھوڑاہی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بیگوسرائے صدر اسپتال بھیج دیا۔متوفی کی اہلیہ شلپا کماری نے انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجرم پڑوسی ہیں اور ان کی ا س کے شوہر سے ماضی کی رنجش ہے۔ دریں اثنا نیلیش کمار کے والد رام بلی مہتو نے بتایا کہ انہوں نے چار مجرموں کی شناخت کر لی ہے، لیکن وہ دوسروں کی شناخت کرنے سے قاصر ہیں۔ مجرم کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan