ملاوانی ٹاؤن شپ اسکول میں مبینہ غیر قانونی اساتذہ بھرتی پر تحقیقاتی حکم
ممبئی ، 10 دسمبر(ہ س)ملاڈ ویسٹ کے ممبئی پبلک ملاوانی ٹاؤن شپ اسکول میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ریاستی وزیر اسکولی تعلیم دادا جی بھوسے نے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اسمبلی میں انہوں
ملاوانی ٹاؤن شپ اسکول میں مبینہ غیر قانونی اساتذہ بھرتی پر تحقیقاتی حکم


ممبئی

، 10 دسمبر(ہ س)ملاڈ ویسٹ کے ممبئی پبلک ملاوانی ٹاؤن شپ

اسکول میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ریاستی وزیر

اسکولی تعلیم دادا جی بھوسے نے تفصیلی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اسمبلی میں انہوں

نے کہا کہ معاملے کی چھان بین سپریم کورٹ کے احکامات اور مرکزی قوانین کے مطابق کی

جائے گی تاکہ طلبہ کے تعلیمی مفاد کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ

معاملہ اس وقت ایوان میں گونج اٹھا جب کانگریس کے ایم ایل اے اسلم شیخ نے الزام

لگایا کہ اسکول میں ایک نجی ادارہ ٹی ای ٹی پاس کیے بغیر نااہل امیدواروں کو استاد

مقرر کر رہا ہے، جو نہ صرف آر ٹی ای ایکٹ کی خلاف ورزی ہے بلکہ طلبہ کے مستقبل سے

کھلا کھیل ہے۔ شیخ کا کہنا تھا کہ کلاس اول سے پنجم تک پڑھانے والے اہل اور ٹی ای

ٹی پاس اساتذہ کو زبردستی دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ غیر تربیت

یافتہ اور نااہل افراد لائے گئے۔

انہوں

نے مزید کہا کہ چھٹی تا آٹھویں اور نویں تا دسویں جماعتوں کو بھی بتدریج نجی ادارے

کے سپرد کر دیا گیا، جس سے بھرتی کے عمل میں مکمل انحراف پیدا ہوا۔ 2013 کے بعد ٹی

ای ٹی یا سی ٹی ای ٹی کے بغیر تدریسی ملازمت ممنوع ہے، لیکن اسکول میں اس بنیادی

شرط کی خلاف ورزی کھلے عام کی گئی۔

بحث کے

دوران وزیر مملکت مادھوری مثال نے واضح کیا کہ بھرتی کا عمل بی ایم سی کی موجودہ

پالیسی کے تحت ہوا ہے اور والدین کی غلط فہمیاں دور کر دی گئی ہیں۔ اس کے باوجود

اسلم شیخ نے کہا کہ ٹی ای ٹی کی لازمی شرط کو نظرانداز کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ممبئی مضافاتی ضلع کے شریک سرپرست وزیر منگل پربھات لودھا نے بھی شیخ کے اعتراضات

کو سیاسی قرار دے کر رد کیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande