ہندوستان-برازیل بحریہ کے درمیان صلاحیت سازی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا
۔چیف آف نیول اسٹاف نے برازیلین نیوی کے کمانڈر سے بات چیت میں کئی اہم امور پر توجہ مرکوز کی نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ برازیل کے چار روزہ دورے پر گئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بدھ کو برازیل کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل مارکوس سمپائیو ا
Indo-Brazilian Navy


۔چیف آف نیول اسٹاف نے برازیلین نیوی کے کمانڈر سے بات چیت میں کئی اہم امور پر توجہ مرکوز کی

نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ برازیل کے چار روزہ دورے پر گئے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے بدھ کو برازیل کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل مارکوس سمپائیو اولسن سے ملاقات کی۔اس دوران ہندوستان اور برازیل کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعاون کو مضبوط کرنے کے مقصد سے بات چیت ہوئی، جس میں آپریشنل مشغولیت، تربیتی تبادلے، ہائیڈرو گرافک تعاون، معلومات کے اشتراک اور سمندری ڈومین کے سلسلے میں بیداری کو بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

بحریہ کے مطابق دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی کی ترقی، اختراع، بہترین طریقوں کے تبادلے اور دونوں بحری افواج کے درمیان صلاحیت سازی بڑھانے پربات چیت ہوئی۔ ہندوستان اور برازیل کے درمیان سمندری شراکت داری مضبوط ہونے سے گلوبل میری ٹائم کامنسعالمی جنوب میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ اس دورے کا مقصد ہندوستانی بحریہ اور برازیل کی بحریہ کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی سمندری شراکت داری کو تقویت دینا ہے، جو ہندوستان-برازیل جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا ایک اہم ستون ہے۔

ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی 12 دسمبر تک برازیل کے رسمی دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وہ برازیل کے وزیر دفاع جوزے موسیو اور برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگس ڈی ایگوئیر فریئر سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ دوطرفہ بحری تعاون کا جائزہ لینے، آپریشنل سطح کے تعلقات کو بڑھانے اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس دورے میں آپریشنل کمانڈز کے ساتھ ملاقاتیں اور برازیلین نیوی کے نیول بیس اور شپ یارڈز کے دورے بھی شامل ہوں گے۔

بات چیت میں مشترکہ میری ٹائم ترجیحات، بحری باہمی تعاون، صلاحیت کی تعمیر اور کثیراجہتی فریم ورک کے اندر تعاون بشمول وسیع تر جنوب جنوب تعاونپر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ میری ٹائم سیکورٹی، تجارتی تبادلے اور صلاحیت سازی کے شعبوں میںبرازیل کی بحریہ کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لئے ہندوستانی بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جس سے عالمی بحری ڈومین میں استحکام میں مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande