
چنئی، 10 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان کی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے تمل ناڈو میں ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ 2025 میں پہلی بار کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ میزبان ٹیم نے 11 منٹ میں چار گول کر کے ارجنٹینا کو سنسنی خیز مقابلے میں 4-2 سے زبردست فتح دلائی۔
بھارت کا تیز جوابی حملہ
نکولس روڈریگز (3') اور سینٹیاگو فرنانڈیز (44') کے گول کی بدولت ارجنٹیان نے 2-0 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن ہندوستان نے آخری کوارٹر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کھیل کا رخ موڑ دیا۔
انکت پال (49ویں منٹ)، منمیت سنگھ (52ویں منٹ)، شاردانند تیواری (57ویں منٹ) اور انمول ایکا (58ویں منٹ) نے گول کرکے ہندوستان کو فتح دلائی۔
ہندوستان نے شروع سے ہی جارحانہ ہاکی کھیلی اور کئی مواقع پر ارجنٹینا کے دفاع پر دباؤ ڈالا۔ دوسرے ہاف میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے لگاتار پنالٹی کارنربنائے اور گول کیپر پرنسدیپ سنگھ نے شاندار ڈبل سیو کرکے ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔
میچ میں 10 منٹ باقی تھے، ہندوستان نے اپنا پہلا گول پنالٹی کارنر سے کیا اور پھر مسلسل حملے کرتے ہوئے مقابلے پر پوری پکڑ بنا لی۔ آخری منٹوں میں ارجنٹینا نے گول کیپر کو ہٹا کر جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی دفاع ثابت قدم رہا۔
کھلاڑیوں کو نوازا جائے گا
تاریخی فتح کے بعد، ہاکی انڈیا نے اعلان کیا کہ ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے اور معاون عملے کو 2.5 لاکھ روپے ملیں گے۔ یہجیت جونیئر ہاکی کی تاریخ کے یادگار لمحات میں سے ایک بن گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد