
جموں, 10 دسمبر (ہ س)۔
ڈوڈہ میں بدھ کے روز ایک بڑا حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ڈوڈہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو دریائے چناب میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ خاتون کاہراہ تحصیل گندوہ، نے پل ڈوڈہ کے قریب دریائے چناب میں کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ پل ڈوڈہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ پولیس نے بعد ازاں خاتون کے اہل خانہ کو مطلع کیا اور تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
ڈوڈہ پولیس نے اس واقعے کو انسانی جانوں کے تحفظ اور عوامی بہبود کے لیے اپنی سنجیدہ وابستگی کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر