جبل پور پولیس کی مستعدی سے بزرگ جوڑا ڈیجیٹل اریسٹ سے بچا، 70 لاکھ کی دھوکہ دہی ناکام
جبل پور، 10 دسمبر (ہ س)۔ پولیس سائبر اٹیک سے لوگوں کو لگاتار بیدار کرتی رہتی ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ ہیڈکوارٹر سے مہم بھی چلائی گئی ہے، اس کے بعد بھی لوگ محتاط نہیں رہتے۔ لوگ محتاط رہیں نہ رہیں لیکن اپنے فرائض کے تئیں محتاط پولیس ہمیشہ لوگوں کی
پولیس نے سائبر فراڈ سے بچایا


جبل پور، 10 دسمبر (ہ س)۔

پولیس سائبر اٹیک سے لوگوں کو لگاتار بیدار کرتی رہتی ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ ہیڈکوارٹر سے مہم بھی چلائی گئی ہے، اس کے بعد بھی لوگ محتاط نہیں رہتے۔ لوگ محتاط رہیں نہ رہیں لیکن اپنے فرائض کے تئیں محتاط پولیس ہمیشہ لوگوں کی حفاظت میں تیار رہتی ہے۔ ایسے ہی ایک معاملے میں مثال پیش کی ہے جبل پور پولیس کے ایڈیشنل ایس پی جتیندر سنگھ نے۔ ایک وکیل کے ذریعے آئی ڈیجیٹل اریسٹ کی شکایت پر نہ صرف نوٹس لیا، بلکہ خود فوراً اسپاٹ پر پہنچ گئے اور ٹھگوں سے آن لائن روبرو ہو گئے، جس سے ایک بزرگ جوڑا 70 لاکھ روپے کے فراڈ سے بچ گیا۔

دراصل، یہ واقعہ گزشتہ روز منگل کو گھما پور تھانہ حلقہ کے بائی کا باغیچہ علاقے کا ہے، جہاں رہنے والے ایک جوڑے کو سائبر جعلسازوں نے پلوامہ اٹیک کے نام پر فنڈنگ کا ڈر دکھا کر 3 دنوں تک ڈیجیٹل اریسٹ میں رکھا۔ ٹھگوں نے خود کو اے ٹی ایس افسر بتا کر متاثرہ کے بینک کھاتے سے 70 کروڑ کے ٹرانزیکشن کا حوالہ دیا اور 70 لاکھ روپے ٹرانسفر کرنے کا دباو بنانے لگے۔ لیکن ان کی سازش اس وقت ناکام ہو گئی، جب خوفزدہ جوڑے میں سے بیوی بینک پیسے ٹرانسفر کرنے جا رہی تھی، تبھی اس نے ہمت کر کے اپنے جاننے والے وکیل انل مشرا سے رابطہ کیا۔ وکیل نے بنا تاخیر کیے فوراً ایڈیشنل ایس پی جتیندر سنگھ کو معلومات دی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی فوراً اپنے آفس سے نکل خود متاثرہ کے گھر پہنچے اور وہاں موجود سائبر ٹھگوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ ایڈیشنل ایس پی کو سامنے دیکھ کر ٹھگوں نے فوراً کال کاٹ دیا اور رابطہ توڑ دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمپت اپادھیائے کے مطابق لوگ سائبر کرائم سے محتاط رہیں۔ پولیس ہر وقت بیداری کے لیے مہم چلاتی ہے۔ سائبر اریسٹ نام کا کوئی عمل نہیں ہوتا اس بات کو لوگ جان لیں۔ اس کے ساتھ ہی خاص کر بزرگ لوگ محتاط رہیں۔ زیادہ تر سائبر مجرم بزرگوں کو ٹارگیٹ کرتے ہیں، اس لیے کہیں بھی اگر کوئی اکیلے بزرگ رہتے ہیں تو ان کے رشتہ دار بھی ان کا خیال رکھیں۔ وقت وقت پر انہیں آگاہ کرتے رہیں اور خود بھی محتاط رہیں۔ کسی بھی طرح کی صورتحال میں پولیس سے ضرور رابطہ کریں۔ اس کے لیے پولیس کنٹرول روم یا قریبی تھانے میں فوراً رابطہ کریں۔

پولیس کی چوکسی اور وکیل کی دانشمندی سے جوڑے کو 70 لاکھ کی دھوکہ دہی سے بچا لیا گیا اور جوڑا ایک بڑی دھوکہ دہی کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ اس سب میں ایڈیشنل ایس پی جتیندر سنگھ کے شکایت کو فوراً نوٹس میں لے کر خود اسپاٹ پر پہنچنا دیگر افسران کے لیے مثال بنتا ہے۔ ان کے اس کام سے نہ صرف شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھتا ہے، بلکہ محکمے کے دیگر لوگوں کے لیے متاثر کن کام ہے۔ بلکہ عام شہری پولیس کی چوکسی کی ستائش کر رہے ہیں۔ وہیں پولیس نے معاملے کی مکمل جانچ شروع کرنے کے ساتھ سائبر شکنجہ کس دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande