
ممبئی
، 10 دسمبر(ہ س)۔
ناسک
کے تپوون میں کمبھ میلے کے انتظامات کے دوران درختوں کی بڑی تعداد میں کٹائی کے
مجوزہ منصوبے کے خلاف ماہر ماحولیات ڈاکٹر پرشانت رویندر سنکر کی جانب سے وزیر اعلیٰ
دیویندر فڑنویس کو پیش کیے گئے میمورنڈم کے بعد حکومت نے معاملہ فوری طور پر اپنے
نوٹس میں لے لیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کو تجویز کی ازسرِنو جانچ کا
حکم دیا ہے۔
تپوون
کو ناسک شہر کا اہم سبز خطہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں درختوں کی ممکنہ کٹائی کے
منصوبے نے گزشتہ چند دنوں میں شدید عوامی ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر
سنکر نے اپنے میمورنڈم میں واضح کیا کہ کمبھ میلہ اپنی جگہ اہم ہے مگر اس کی تیاری
فطرت کو نقصان پہنچا کر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے پائیدار متبادلات کی نشاندہی
کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی ایسی ہو جو ماحول کو متاثر کیے بغیر ممکن ہو سکے۔
ذرائع
کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دفتر نے میمورنڈم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو
ہدایات جاری کی ہیں کہ تپوون میں درختوں کی کٹائی کی کسی بھی تجویز کو ماحولیاتی
پہلوؤں سے دوبارہ پرکھا جائے اور مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ محکمہ جنگلات اس ازسرِنو
جائزہ عمل کا آغاز کر چکا ہے۔
اس پیش
رفت پر ناسک کے ماہرین ماحولیات اور شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا
کہنا ہے کہ دوبارہ جانچ سے نہ صرف تپوون کے تحفظ کے امکانات بڑھیں گے بلکہ مستقبل
میں ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیاتی ذمہ داری کو مرکزی اہمیت حاصل ہوگی۔
ڈاکٹر
سنکر نے بھی حکومت کے مثبت رویّے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی میراث کا تحفظ
حکومت، شہریوں اور ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے