ہر سڑک، ہر پل، ہر پروجیکٹ عوام کی زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کا ہمارا عہد: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
ہر سڑک، ہر پل، ہر پروجیکٹ عوام کی زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کا ہمارا عہد: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمہ تعمیرات عامہ کا جائزہ لیا ۔ محکمانہ نیوز لیٹر اور ماحولیات سے ہم آہنگی بروشر کا اجرا کیا بھوپال، 10 دسمبر (ہ
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے محکمہ تعمیرات عامہ کا جائزہ لیا


وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے محکمانہ نیوز لیٹر اور ماحولیات سے ہم آہنگی بروشر کا کیا اجرا


ہر سڑک، ہر پل، ہر پروجیکٹ عوام کی زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کا ہمارا عہد: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمہ تعمیرات عامہ کا جائزہ لیا

۔ محکمانہ نیوز لیٹر اور ماحولیات سے ہم آہنگی بروشر کا اجرا کیا

بھوپال، 10 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ سڑکیں صرف آمد و رفت کا ذریعہ نہیں بلکہ ترقی، روزگار، صحت خدمات کی پہنچ اور سماجی و ثقافتی ترقی کی بنیاد ہیں۔ محکمے کا مقصد ہر تعمیراتی کام کو صرف ایک تکنیکی پروجیکٹ کے طور پر نہیں، بلکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے والے ذریعے کے طور پر دیکھنا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معیار، شفافیت اورجدت کے ساتھ ہر پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، یہی کوششیں ”لوک نرمان سے لوک کلیان“ کے جذبے کو عملی جامہ پہناتی ہیں۔ یہ ہدایات وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بدھ کو منترالیہ میں محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی جائزہ میٹنگ کے دوران دیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمے کے ذریعے ”لوک نرمان سے لوک کلیان“ کے جذبے کو زمین پر اتارنے کے لیے کی جا رہی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہی عوامی بہبود کی بنیاد ہے اور محکمہ اس سمت میں قابل ذکر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سڑک، ہر پل، ہر پروجیکٹ عوام کی زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کے ہمارے تصور کا اہم حصہ ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایات دیں کہ میٹروپولیٹن ایریا اور قریبی علاقوں میں ہائی ویز کی کثافت بڑھائیں۔ پوری ریاست کو شامل کر کے ہمہ گیر ترقی پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جبل پور اور گوالیار کو بھی میٹروپولیٹن علاقہ اعلان کیا جائے گا۔ شہری، دیہی اور صنعتی علاقوں سبھی کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا فائدہ حاصل ہو اس بنیاد پر تجویز پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویز کی کثافت قومی سطح کے قریب لے جانے کے لیے وژن ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر تجویز تیار کریں۔ تجویز میں مقامی مانگوں اور مشوروں کو مناسب جگہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کے مطابق لائحہ عمل کا تعین کریں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایات دیں کہ شہری ترقی کی انٹیگریٹڈ پالیسی کی تعمیر میں محکمہ تعمیرات عامہ کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ماحولیاتی ہم آہنگی کا خاص خیال رکھا جائے۔ مستقل پائیدار ترقی کے لیے سورت کے ڈائمنڈ پارک کی طرز میں عمارتوں کی تعمیر گرین بلڈنگ تصور پر کی جائے۔ بجلی اور پانی کی بچت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ عمارت کی تعمیر میں واستو وگیان کا خیال رکھا جائے۔ تاکہ سورج کی روشنی، ہوا دیگر قدرتی وسائل کا مناسب استعمال یقینی ہو اور توانائی کی بچت کی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایکسپریس وے جدید وقت کی مانگ ہے۔ ان بنیادی ڈھانچوں کی ترقی میں دیہی علاقے کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔ ضرورت کے مطابق فلائی اوور، انڈر پاس، سروس لین کو تجویز میں شامل کریں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سنہستھ-2028 کے کام ترجیح سے کیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ کاموں کی انتظامی منظوری جاری کی جا چکی ہے۔ دسمبر ماہ کے آخر تک کام شروع ہو جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایات دیں کہ کاموں کو جون-2027 تک مکمل کیا جائے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ لوک پتھ ایپ میں موصول 12 ہزار 212 شکایتوں میں سے 12 ہزار 166 کا ازالہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے لوک پتھ ایپ کے بہترین استعمال کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوک پتھ ایپ میں رئیل ٹائم سڑک کی حالت کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی اس کی تشہیر یقینی بنائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فیضیاب ہو سکیں۔ وزیر تعمیرات عامہ راکیش سنگھ نے بتایا کہ لوک پتھ ایپ میں آگے مقامات کے درمیان کی دوری، تمام متبادل راستے، سیاحتی مقامات، طبی خدمات، بلیک اسپاٹ، ٹول کی فیس دیگر سہولیات کو بھی میپ کیا جائے گا۔ یہ مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ آنے والوں کے لیے بھی مفید ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایات دیں کہ قومی اور ریاستی ہائی ویز میں مسلسل دیکھ بھال یقینی کی جائے۔ روشنی، گرینری اور احتیاطی مارکرس معیار کے مطابق رہیں یہ بھی یقینی کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں مدھیہ پردیش روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم پی آر ڈی سی) اور مدھیہ پردیش بھون وکاس نگم (بی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ ہوئی۔ ایم ڈی ایم پی آر ڈی سی بھرت یادو نے ایم پی آر ڈی سی کے چل رہے کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کی معلومات پیش کی۔ اسی طرح ایم ڈی بی ڈی سی سی وی چکرورتی نے بھون وکاس نگم کے کاموں اور آئندہ لائحہ عمل کی تفصیل دی۔

میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری پی ڈبلیو ڈی سکھویر سنگھ نے کہا کہ محکمے کے ذریعے کی جا رہی جدت، پی ایم گتی شکتی پورٹل کے استعمال سے روڈ پلاننگ، بی آئی ایس اے جی- این کے ذریعے وقت کی حد کا تعین اور پروجیکٹ مانیٹرنگ کے کام کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ماحولیات سے ہم آہنگی، شجرکاری، ٹری شفٹنگ، لوک سروور، شمسی توانائی کے کام بھی ترقیاتی کاموں میں شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم گتی شکتی کے بہترین استعمال پر محکمے کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔ وزیر تعمیرات عامہ راکیش سنگھ، چیف سکریٹری انوراگ جین، اے سی ایس نیرج منڈلوئی، اے سی ایس منیش رستوگی، پرنسپل سکریٹری تعمیرات عامہ سکھویر سنگھ، ایم ڈی ایم پی آر ڈی سی بھرت یادو، ایم ڈی بی ڈی سی ایم سی بی چکرورتی سمیت محکمے کے افسران موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande